Phone Clone A Revolutionary Innovation for Ultra speed Data Transfer by Huawei

الٹرا اسپیڈ ڈیٹا ٹرانسفر کیلئے ہواوے کی ایک انقلابی تخلیق’’فون کلون‘‘

Phone Clone A Revolutionary Innovation For Ultra Speed Data Transfer By Huawei

جیسا کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ ہواوے فون کلون ایک ایسا ٹول ہے جس نے فون ڈیٹا ٹرانسفر کے رجحان کو مکمل طور پر تبدیل کردیا ہے اور اب صارفین ہواوے کی جانب سے متعارف کرائے گئے فون کلون کے ذریعے ڈیٹا کو تیزی کے ساتھ ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔

ہواوے اب صارفین کو ڈیٹا کیبل کے استعمال کے بغیر اور موبائل ڈیٹا صرف کئے بناء فون ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی سہولت فراہم کررہا ہے ،اس سے قبل وسیع ڈیٹا کے باعث صارفین کو ڈیٹا ٹرانسفر کیلئے فون تبدیل کرنے کی زحمت اٹھانا پڑتی تھی اور ڈیٹا ٹرانسفر کیلئے صارفین کو ڈیٹا کیبل اور موبائل ڈیٹا چارجز کی ضرورت بھی رہتی تھی۔
ہواوے کی جانب سے فون کلون متعارف کرائے جانے کے بعد اب صارفین محض ایک ٹچ سے ہی ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں ،ہواوے واحد ٹیکنالوجی انوویٹر ہے جس نے ایسی بہترین ڈیٹا ٹرانسفر ایپلیکیشن متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے نہ صرف فری ڈاؤن لوڈ کی سہولت سے استفادہ کیا جاسکتا ہے بلکہ کسی دوسرے برانڈ کے فون پر بھی اسے مفت استعمال کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے فون کلون ایپ iOS یوزرز کیلئے ایپ اسٹور اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز پر گوگل پلے پر دستیاب ہے ،یہ ایپلیکیشن iOS کیلئے 5.0اور بعد کے ورژن جبکہ اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کیلئے 4.0اور بعد کے ورژن کیلئے کار آمد ہے ۔ہواوے برانڈ اسمارٹ فونز کے درمیان سوئچنگ کے دوران ہواوے فون کلون مربوط ڈیٹا ٹرانسفر آپشن فراہم کرتا ہے جس میں کونٹیکٹس،میسجز،فوٹوز،میوزک،ویڈیو،ایپلیکیشنز اور کلینڈر ایپس کی وسیع رینج کے ساتھ دیگر ایپلیکیشنز ڈیٹا شامل ہے ۔
ہواوے فون کلون کے ذریعے پرانے فون سے نئے فون میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنا انتہائی محفوظ اور آسان ہے ۔اس ایپ کی خاص بات یہ ہے کہ نان ہواوے اسمارٹ فون سے ہواوے ڈیوائس میں بھی ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسی خاصیت کے باعث یہ ایپ نان ہواوے یوزرزکیلئے بھی بہترین آپشن ہے ۔
کسی بھی برانڈ کے اینڈرائیڈ اسمارٹ فون سے ہواوے اسمارٹ فون میں پرسنل ڈیٹا با آسانی ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے جس میں کونٹیکٹس،میسجز،فوٹو،میوزک،وڈیوز اور ایپس شامل ہیں جبکہ iOS ڈیوائسز کی صورت میں ہواوے فون کلون ٹول کے استعمال سے نئے ہواوے اسمارٹ فونز میں کونٹیکٹس،فوٹو اور وڈیوز ٹرانسفر کی جاسکتی ہیں۔
مختصراًیہ کہ ہواوے فون کلون ڈیٹا ٹرانسفر کیلئے ایک ایسی انقلابی ایپ ہے جو اسمارٹ فونز کے درمیان تیز اور آسان ڈیٹا ٹرانسفر کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras