Samsung announces Tizen-powered Samsung Z

سامسنگ نے اینڈرائیڈ کے بعد نئے آپریٹنگ سسٹم ٹائزن کا موبائل متعارف کروا دیا

Samsung Announces Tizen-powered Samsung Z

گوگل کے انڈروائڈ پلیٹ فارم کو خیرباد کہنے سے پہلے قدم کے طور پر سام سانگ نے اپنے آپریٹنگ سسٹم پر مبنی نیا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ سام سنگ ترجمان اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ خصوصی طور پر ٹائیزن نامی پلیٹ فارم پر چلنے والے سام سنگ زی کو دوسری منڈیوں میں فروخت کرنے سے پہلے رواں سال کے تیسرے کواٹر میں روس میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

یہ نیا سمارٹ فون سان فرانسسکومیں ٹائزن ڈیولپر کانفرنس میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا.

گلیکسی ایس سمارٹ فون سیریز سمیت سام سنگ کی ڈیوائسز میں عموماً انڈروائڈ آرپیٹنگ سسٹم استعمال ہوتا ہے۔سام سانگ سالوں سے اپنی ڈیوائسز کے لیے موبائل سافٹ ویئر بزنس کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

سن 2009 میں سام سنگ نے ‘باڈا ‘کے نام سے اپنا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا تھا تاہم اپلیکیشن ڈیولپرزکے دلچسپی نہ لینے پر یہ ناکام ہو گیا۔

(جاری ہے)

لینکس پر مبنی ٹائزن پلیٹ فارم کی تیاری میں انٹیل نے سام سنگ کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔

سامسنگ Z

    ٹائزن کے اوپن سورس ہونے کی وجہ سے ہارڈ ویئر بنانے والے اس میں مرضی کے مطابق تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ فروری میں لانچ ہونے والی سام سنگ گیئر ٹو سمارٹ گھڑیوں میں بھی ٹائزن پلیٹ فارم استعمال ہوا ہے، تاہم سام سنگ زی یہ آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے والا پہلا سمارٹ فون ہو گا۔

    کمپنی کے عالمی سیلز اور مارکیٹنگ کے سربراہ ڈی جے لو کے مطابق، ٹائزن پلیٹ فارم کی وجہ سے سام سنگ زی پر صارفین تیزبرائوزنگ کےساتھ ساتھ اپلیکیشنز کو مزید موثر انداز میں استعمال کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں فروخت ہونے والے تیس فیصد سمارٹ فون سام سنگ کے ہیں اور یہ تناسب اس کے حریف ایپل کے شیئر سے دو گنا ہے۔

    سامسنگ کے اس نئے فون میں 4.9 انچ سکرین، 2 جی بی ریم، 1280x720 پکسل ڈسپلے، 2.3GHz کواڈ کور پراسیسیر، 16 جی بی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ، 8 میگا پکسل مرکزی کیمرہ اور 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا. اسکے علاوہ اس میں فنگر پرنٹ سکینر اور ہیلتھ مانیٹر بھی شامل ہوگا.

    Browse More News

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

    ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras