Samsung develops the first 1TB storage chip for phones

سام سنگ نے فونز کے لیے پہلی 1 ٹی بی سٹوریج چپ تیار کر لی

Samsung Develops The First 1TB Storage Chip For Phones
مستقبل میں سام سنگ کے فون میں ایک ٹیرا بائٹ تک کی سٹوریج ہوگی۔ کمپنی نے سمارٹ فونز کے لیے  بڑے پیمانے پر ایک ٹیرا بائٹ ایمبیڈڈ یونیورسل فلیش سٹوریج (eUFS) کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس سٹوریج چپ سے سام سنگ کے صارفین  بھاری مائیکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کیے بغیر پی سی کی طرح زیادہ سٹوریج استعمال کر سکیں گے۔
اب سام سنگ کے صارفین کو زیادہ تصاویرا ور ایچ ڈی ویڈیو بناتے ہوئے سٹوریج کے بارے میں پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ  صارفین اس سٹوریج چپ میں 4K UHD ریزولوشن پر 10 منٹ کی 260 ویڈیوز محفوظ کر سکتے ہیں۔
سام سنگ کا آنے والا اگلا فلیگ شپ فون جیسے ایس 10 ممکنہ طور پر 1 ٹی بی آپشن کے ساتھ بھی  ہوگا۔
سام سنگ نے دسمبر 2017 میں 512 جی بی سٹوریج کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کی تھی اس کے فوراً بعد اسے نئے فون میں شامل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)


اس کے علاوہ نئی ای یو ایف ایس روایتی ایس ایس ڈیزاور مائیکرو ایس ڈیز سے زیادہ تیز رفتار ہے۔ اس کی ریڈ (read) سپیڈ 1000 میگا بائٹ فی سیکنڈ ہے۔

جو روایتی ایس ایس ڈی اور سام سنگ کی پچھلی 512 جی بی سٹوریج چپ سے دوگنا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ زیادہ سٹوریج کے باوجود یہ 512 جی بی فلیش میموری سائز میں ہی ہوگی۔ یعنی 1 ٹی بی سٹوریج پیش کرنے کے لیے فون کا سائز بڑا نہیں کرنا پڑے گا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras