Samsung Galaxy A50 and Galaxy A30 are official with big screens and batteries

سام سنگ نے بڑی سکرین اور بیٹریوں کےساتھ گلیکسی اے 50 اور گلیکسی اے 30 متعارف کرا دئیے

Samsung Galaxy A50 And Galaxy A30 Are Official With Big Screens And Batteries
سام سنگ نے نئے مڈ رینج سمارٹ فونز گلیکسی اے 50 (Galaxy A50) اور گلیکسی اے 30 (Galaxy A30) متعارف کرا دئیے ہیں۔  یہ سمارٹ فونز Infinity-U ڈسپلے، 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور بیک پر 3D Glasstic ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرائے گئے ہیں۔ دونوں سمارٹ فونز میں فنگر پرنٹ سکینر ہیں لیکن اے 50 کا فنگر پرنٹ سکینر سکرین کے نیچے اور اے 30 کا بیک پر ہے۔

ان دونوں سمارٹ فونز کے ہارڈ وئیر کی تفصیلات دو ہفتے پہلے ہی لیک ہو گئیں تھی۔ اے 50 میں ایگزینوس 9610 چپ سیٹ اور فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ 6.4 انچ سپر ایمولیڈ سکرین ہے۔ گلیکسی اے 30 میں یہی ڈسپلے اور فٹ پرنٹ ہے لیکن اس میں ایگزینوس 785چپ سیٹ ہے۔
اس چپ سیٹ میں 2 مین کورٹیکس-اے 73 کورز اور پاور کی بچت کے لیے 6 کورٹیکس-اے 53 کورز ہیں، ان کی کلاک سپیڈ 1.6 گیگا ہرٹز ہے۔

(جاری ہے)


گلیکسی اے 50 میں عمودی ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ان میں سے مین کیمرہ 25 MP f/1.7، ڈیپتھ سنسر 5 MP f/2.2 اور الٹرا وائیڈ اینگل 8 MP ہے۔

فون کا سیلفی کیمرہ بھی 25 MP ہے لیکن اس کا اپرچر f/2.0 ہے۔ گلیکسی اے 30 میں بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ان میں سے مین کیمرہ 16 MP اور وائیڈ اینگل کیمرہ 5 MP ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ ایک روشن اپرچر کےساتھ 16 MP کا ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 50 کو 4 جی بی  / 6 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ اے 30 کو 3 جی بی  / 4 جی بی ریم اور 32 جی بی / 64 جی بی سٹوریج آپشن کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
دونون سمارٹ فونز کی سٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 50 کو چار، سیاہ، سفید، نیلے اور مرجانی (کورل) رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اے 30 میں مرجانی رنگ کا آپشن نہیں ہوگا۔ سام سنگ نے فون کے ڈیزائن کو 3D Glasstic کا نام دیا ہے، جو گلاس اور پلاسٹک کا مرکب ہے۔
ان دونوں سمارٹ فونز کی قیمت اور دستیابی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras