Samsung Galaxy S10 5G has a 6.7" display, 6 cameras

سام سنگ نے 6.7 انچ ڈسپلے اور 6 کیمروں کے ساتھ گلیکسی ایس 10 فائیو جی پیش کر دیا

Samsung Galaxy S10 5G Has A 6.7" Display, 6 Cameras
سام سنگ گلیکسی ایس 10 کی تینوں ڈیوائسز (تفصیلات اس صفحے پر) تو سام سنگ کے مین سٹریم فلیگ شپس ہیں لیکن اس بار سام سنگ نے ایک زیادہ جدید فون Galaxy S10 5G بھی متعارف کرایا ہے۔یہ سام سنگ کا سب سے بڑا فلیگ شپ ہے، جس نے نوٹ 9 کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی میں 6.7 انچ کا خمدار ڈائنامک ایمولیڈ ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 1440p+ہے۔ یہ اُن اولین سمارٹ ڈسپلے میں سے ایک ہے جو ایچ ڈی آر 10 پلس کو سپورٹ کرتے ہیں۔ دوسرے جو فون ایچ ڈی آر 10 پلس کو سپورٹ کرتے ہیں وہ گلیکسی ایس 10 کے تینوں مین سٹریم فلیگ شپس ہیں۔
اس فون میں بھی الٹرا سونک فنگرپرنٹ ریڈر ہے۔
اپنے نام کی طرح یہ سام سنگ کا پہلا فائیو جی فون ہے جو mmWave اور sub-6GHz نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس فون میں Wi-Fi 6 ہے جس سے لوکل کنکشن کی رفتار 1.2 جی بی پی ایس تک ہو سکتی ہے۔
یہ فون سنیپ ڈریگن 855 یا ایگزینوس 9820 چپ سیٹ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

چپ سیٹ کا انحصار مارکیٹ پر ہے۔ فون میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو بڑھانے کےلیےاس میں مائیکرو ایس ڈی سلاٹ نہیں ہے۔
اس فون کا کیمرہ ایس 10 کے کیمروں سے بہتر ہے۔ اس میں بیک اور فرنٹ پر 3D Time of Flight ماڈیول نصب کیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو لائیو کو سپورٹ کرتا ہے اور تھری ڈی تصاویر بنا سکتا ہے۔
اس فون کی بیک پر ڈوئل او آئی ایس کے ساتھ کواڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ان میں مین کیمرہ ڈوئل پکسل آٹو فوکس اورڈوئل اپرچر (f/1.5  اور f/2.4) کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 12 میگا پکسل 2x ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے۔
یہ او آئی ایس کے ساتھ دو کیمرے ہیں۔ اس کے علاوہ 123 ڈگری کا الٹرا وائیڈ 16 میگا پکسل کیمرہ بھی ہے۔
فون کے بیک کیمرے 4K HDR10+ ویڈیو ریکارڈ کر سکتےہیں۔ فون کا سیلفی کیمرہ 10 میگا پکسل سنسر ہے جو 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔  اس کیمرے کے ساتھ ہی 3D ToF سنسر بھی ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 10 فائیو جی میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ سپر فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ بیٹری کو 25W پر چارج کر سکتا ہے اور USB Power Delivery 3.0 سے مطابقت رکھتا ہے۔ اس فون میں Fast Wireless Charging 2.0 بھی ہے۔  Wireless PowerShare سے یہ فون وائرلیس پاور بنک میں بدل جاتا ہے۔
یہ فون آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔ اس میں ڈولبی آٹموس کے حامل سٹیریو سپیکر اور سام سنگ DeXکی سپورٹ بھی ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras