SAMSUNG GALAXY S7 AND S7 EDGE BRING REFINEMENT TO A PROVEN DESIGN

سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج

SAMSUNG GALAXY S7 AND S7 EDGE BRING REFINEMENT TO A PROVEN DESIGN

پچھلے سال سام سنگ نے گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج بنا کر یہ ثابت کر دیا تھا کہ وہ بھی ایپل یا ایچ ٹی سی کی طرح  پلاٹینم میٹریل سے بہترین ہائی اینڈ سمارٹ فون بنا سکتا ہے۔اب کمپنی نے ایس 6 اور ایس 6 ایج کے جانشین سام سنگ گلیکسی ایس 7 اورا یس 7ایج متعارف کرا دئیے ہیں۔

سام سنگ نے گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج میں بہت سی تبدیلیاں اور بہت سی بہتریاں کی ہیں۔جوکچھ وہ گلیکسی ایس 6 میں شامل نہیں کر سکتے تھے، وہ ایس 7 میں شامل کیا ہے۔سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج سام سنگ کے اب تک کے بہترین سمارٹ فونز ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 7 کا پکڑنا  یا ٹیبل سے اٹھانا پچھلے ماڈلز سے بھی زیادہ آرام دہ ہے۔ڈیوائس کا فنگر پرنٹ سکینر بھی پہلے سے بہتر ہے جبکہ کیمرے کا ابھار بھی کم ہے۔

(جاری ہے)

سام سنگ گلیکسی ایس 7   میں 5.1انچ کی کواڈ ایچ ڈی سپر ایمولڈ سکرین ہے، جیسا کہ اس کے پچھلے ماڈلز میں تھی۔

سام سنگ گلیکسی ایس 7 ایج کی سکرین 5. انچ کواڈ ایچ ڈی سپر ایمولڈ اور دونوں اطراف سے خم دار ہے۔ڈیوائس کی پشت بھی اب  تھوڑی سی خم دار ہے، جس کی وجہ سے اسے پچھلے ماڈل کے فون کےمقابلے میں پکڑنا زیادہ آرام دہ ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایس 7 ایج کو لوگ ایک ہاتھ سے بھی استعمال کر سکتےہیں، ڈیوائس اتنی سلم ہے کہ آرام سے جیب میں سما جائے۔

 

سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج


    دونون فونز میں 32 جی بی سٹوریج کے ساتھ مائیکروایس ڈی  کارڈ کی سپورٹ بھی ہے۔ سام سنگ کا کہناہے کہ کچھ ممالک میں فون کا 64 جی بی ورژن بھی متعارف کرایا جائے گا، تاہم امریکا میں ابھی صرف 32 جی بی ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔

    یہ فونز آئی پی 68سرٹیفائیڈ ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یہ واٹر اور ڈسٹ پروف ہے۔ 1.5 میٹر پانی میں آدھنے گھنٹے تک ڈوبے رہنے سے اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ سام سنگ کا کہناہے کہ ایس 7 کی واٹر پروفنگ میں سیلڈ پورٹ بھی شامل ہیں۔ سام سنگ نےا یس 7 میں یو ایس بی ٹائپ سی کی بجائے روایتی مائیکرو یو ایس بی استعمال کی ہے۔
    سام سنگ نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکرو یو ایس بھی پچھلے سال لانچ   ہونے والے  وی آر ہیڈ سیٹ کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے جبکہ یو ایس بی ٹائپ سی کو مین سٹریم میں جگہ بنانے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
    سام سنگ ایس 7 کی شمالی امریکا میں لانچ ہونے والی ڈیوائسز میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 820 پروسیسر استعمال کیا گیاہے جبکہ دنیا کےد وسرے حصوں میں متعارف کرائے جانے والی ڈیوائس میں سام سنگ نے اپنا ایگزینوس پروسیسر ہی استعمال کیا ہے۔
    ڈیوائس کی ریم بھی بڑھا کر 4 جی بی کر دی گئی ہے۔
    سام سنگ گلیکسی ایس 7 میں ریموایبل بیٹری استعمال کی گئی ہے تاہم بیٹری ٹائمنگ بڑھانے کے لیے سام سنگ نے بیٹری کی گنجائش کو بڑھا کر 3000 ایم اے ایچ کر دیا ہے۔ ایس 6 میں 2250 ایم اے ایچ کی بیٹری تھی۔
    ایس 7 ایج میں3600 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جبکہ گزشتہ ماڈل میں 2600 ایم اے ایچ تھی۔
    دونوں فونز میں پہلے کی طرح فاسٹ چارجنگ اور فاسٹ وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک اہم تبدیلی کیمرے میں کی گئی ہے۔ ایس 7 کا کیمرہ ایس 6 کے 16 میگا پکسل کیمرے کے برعکس 12 میگا پکسل کا ہے۔
    سام سنگ کا کہناہے کہ ایس 7 کا 12 میگا پکسل کے پکسلز زیادہ بڑے ہیں، جو کم روشنی میں بہتر تصاویر بنانے کے لیے  56 فیصد زیادہ روشنی  استعمال کرتے ہیں۔کیمرے کا لینز  f/1.7اپرچر  اور نیا سنسر پہلے سے بہتر تصویر بناتے ہیں۔ سنسر کی شیپ بھی تبدیل شدہ ہے جو وائیڈ فارمیٹ 16:9ریشو سے تبدیل ہو کرروایتی   4:3ریشو ہوگئی ہے۔

    سام سنگ کا کہنا ہے کہ نیا کیمرہ ڈوئل پکسل سسٹم کی بدولوت پچھلے سے 3 گنا زیادہ تیزی سے فوکس کر سکتا ہے۔اس ڈوئل پکسل سسٹم میں 12 ملین پکسلز  میں سے ہر سنگل پکسل فوکس پکسل کا کردار ادا کرتا ہے۔کینن نے بھی اسی طرح کا سسٹم اپنے ڈی ایس ایل آر کیمروں میں ا ستعمال کیا ہے۔
    ایس 7 کا کیمرہ  تصویر لینے کے لیے نیکسس 6 پی اور آئی فون 6ایس پلس کے کیمرے  کی  نسبت  زیادہ تیزی سےتیار ہوتا ہے۔
    سام سنگ گلیکسی ایس 7 اور ایس 7 ایج میں سام سنگ ٹچ وز انٹر فیس کے ساتھ  اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو انسٹال ہے۔ایس 7 ایج کے swipe فیچر کے لیے کچھ بہتریاں بھی کی گئی ہیں  لیکن اُن میں سب سے نمایاں Always-On Display ہے، جو ہر وقت  سکرین پر ٹائم، نوٹیفیکیشن، کیلنڈر یا ایک تصویر دکھاتا رہتا ہے۔
    یہ حرکت سے آن نہیں ہوتا جیسا کہ موٹرولا کا Active Display  وغیرہ بلکہ  ڈسپلے ہر وقت آن رہتا ہے۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ تجربات کے دوران ہر وقت آن رہنے کے فیچر نے دو گھنٹوں میں صرف 1 فیصد بیٹری خرچ کی ہے۔سام سنگ کا کہناہے کہ اگر فون بیگ یا جیب میں ہواور اس کا proximityسنسر بند ہوتو سکرین بھی بند ہوجاتی ہے۔

    سام سنگ گلیکسی ایس 7اور ایس 7ایج امریکا میں چاروں بڑے  فون کیرئیرز پر 11 مارچ سے دستیاب ہونگے جبکہ فونز کے پری آرڈر 23 فروری سے شروع ہونگے۔ایس 7 سیاہ یا سنہرے رنگ میں دستیاب ہوگا جبکہ ایس 7 ایج سیا، سنہرے یا سلور رنگ میں دستیاب ہوگا۔
    سام سنگ 23فروری سے 18 مارچ تک فون خریدنے پر گیئر وی آر (Gear VR) مفت دے گا۔سام سنگ کا کہنا ہے کہ   ایس 7 اور ایس 7 ایج کی قیمت بھی ایس 6 لائن کی طرح ہی ہوگی، یعنی یہ سمارٹ فون سستے نہیں ہونگے۔

    Browse More News

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

    Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

    Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

    Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

    LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

    Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

    Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

    LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

    ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

    Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras