Samsung Galaxy Tab A 2016 now official

سام سنگ گلیکسی ٹیب اے (2016)

Samsung Galaxy Tab A 2016 Now Official

سام سنگ نے اپنی ویب سائٹ پر سام سنگ گلیکسی ٹیب اے (2016)کو متعارف کرا دیا ہے۔7 انچ کا یہ ٹیبلٹ موبائل ورلڈ کانگرس سے پہلے بھی لیک خبروں کا موضوع رہا ہے۔یہ ٹیبلٹ پچھلے سال متعارف کرائے گئے گلیکسی ٹیب اے کا جانشین ہے۔ گلیکسی ٹیب اے 8 انچ اور 9.7 انچ ماڈل میں لانچ کیا گیا تھا۔

گلیکسی ٹیب اے (2016) کی قیمت کے حوالے سے ابھی ویب سائٹ پر نہیں بتایا گیا ۔تاہم کچھ آن لائن سٹورز پر یہ 188 ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔188 ڈالر صرف وائی فائی ورژن کی قیمت ہے، دوسرا ورژن جس میں وائی فائی اور 4جی ایل ٹی ای کی سپورٹ ہوگی، وہ اندازہً 245 ڈالر کا ہوگا۔

سام سنگ گلیکسی ٹیب اے (2016) کی سکرین 7 انچ ٹی ایف ٹی ہے، جس کی ریزولوشن800 x 1280 (WXGA) ہے۔سمارٹ فون میں ایگزینوس 3475 ایس او سی، کواڈ کور 1..3 گیگا ہرٹز سی پی یو اور Mali-T720 جی پی یو ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کی ریم 1.5 جی بی اور انٹرنل سٹؤریج 8 جی بی ہے۔

انٹرنل سٹوریج کے علاوہ ڈیوائس میں مائیکروایس ڈی سلاٹ بھی ہے، جس میں 200 جی بی گنجائش تک کا کارڈ لگایا جا سکتا ہے۔ڈیوائس کی بیک پر 5 میگا پکسل اور فرنٹ پر 2 میگا پکسل کیمرہ ہے۔
ڈیوائس میں4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 9 گھنٹے تک ویڈیو سٹریمنگ اور 100 گھنٹے تک میوزک سٹریمنگ فراہم کر سکتی ہے۔

گلیکسی ٹیب اے (2016) میں اینڈروئیڈ 5.1 انسٹال ہے۔ اس ڈیوائس کی موٹائی 8.7 ملی میٹر اور وزن 283 گرام ہے۔ڈیوائس میں کنکٹیویٹی کے لیے وائی فائی اور بلوٹوتھ 4.0 ہے۔ لگتا ہے اس ماڈل کے ساتھ ایس پین متعارف نہیں کرایا جائے گا۔ اس ڈیوائس میں بچوں کے لیے کڈز موڈ بھی ہے اور یہ سیاہ اور سفید رنگوں میں دستیاب ہے۔ویب سائٹ پر اس کی لانچ کی تاریخ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras