Samsung Galaxy Tab S6 Lite unveiled: 10.4" display, S-Pen support, and 7,040 mAh battery

10.4 انچ ڈسپلے اور ایس پین سپورٹ کے ساتھ سام سنگ نے گلیکسی ٹیب ایس 6 لائٹ پیش کر دیا

Samsung Galaxy Tab S6 Lite Unveiled: 10.4" Display, S-Pen Support, And 7,040 MAh Battery
سام سنگ نے گلیکسی ایس 6 ٹیب کو پچھلے سال جولائی میں پیش کیا تھا۔ اب کمپنی نے اس کا ایک دوسرا ورژن  گلیکسی ایس 6 لائٹ پیش کیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 6 لائٹ  کے  یونی باڈی میٹل ڈیزائن میں   10.4 انچ (2000x1200 پکسلز) ایل سی ڈی ہے۔ یہ ریگولر ٹیب ایس 6 کے سپر ایمولیڈ (2560x1600 پکسل) پینل سے 0.1 انچ  چھوٹا ہے۔
لائٹ ورژن میں انڈر ڈسپلے  فنگر پرنٹ سکینر بھی نہیں ہے جو ونیلا ٹیب ایس 6 میں ہے۔
گلیکسی ٹیب ایس 6 لائٹ میں 2.3 گیگا ہرٹز کلاک سپیڈ کے ساتھ  اوکٹا کور پراسیسر ہے۔ سام سنگ نے اس کے چپ سیٹ کے بارے میں نہیں بتایا۔ ہو سکتا ہے کہ یہ  ایگزینوس 9611 ایس او سی ہو۔

سام سنگ گلیکسی ٹیب ایس 6 لائٹ میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ریگولر ٹیب ایس 6 میں 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج تھی۔

(جاری ہے)

ٹیب ایس 6 لائٹ میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے سٹوریج کو 1 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔


سام سنگ گلیکسی  ٹیب ایس 6 میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ One UI 2.0 انسٹال ہے، جس میں ڈارک موڈ اور سام سنگ ناکس کے فیچر بھی ہیں۔اس ٹیب سے آپ کالز اور ٹیکسٹ میسجز کا ریپلائی  کر سکتے ہیں۔ اس ٹیب کو  کم از کم 3 جی بی ریم کے اینڈروئیڈ پائی  یا جدید سمارٹ فونز کے ساتھ کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔
سام سنگ ٹیب ایس 6 لائٹ میں 8 میگا پکسل  پرائمری اور  5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے۔
گلیکسی ٹیب ایس 6 لائٹ کو ایس – پین سٹائلس کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ سام سنگ  اس کے لیے ایک بک کور بھی الگ سے فروخت کرے گا۔
ٹیب ایس 6 لائٹ میں بلوٹوتھ 5.0 بھی ہے اور اس میں وائی فائی کی سپورٹ  اور ایل ٹی ای کنکٹیویٹی بھی ہے۔
اس ٹیب میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک   اور 7040 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے یو ایس بی – سی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔یہ تین رنگوں، آکسفورڈ گرے، شیفون پنک اور انگورا بلیو میں پیش کیا گیا ہے۔اسے فی الحال  سام سنگ انڈونیشیا کی ویب سائٹ پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ 4 ماہ کے لیے یوٹیوب پریمیم سروس بھی مفت پیش کی گئی ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras