Samsung unveils Galaxy Xcover FieldPro for government agents and first responders

سام سنگ نے ریسکیو اہلکاروں کے لیے گلیکسی ایکس کور فیلڈ پرو متعارف کرا دیا

Samsung Unveils Galaxy Xcover FieldPro For Government Agents And First Responders
سام سنگ نے ایک نیا اور سخت  جان فون متعارف کرایا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جہاں فون کے نام میں پرو کا مطلب پریمیم  چپ سیٹ اور بڑی سکرین کی  بجائے پروفیشنل  ہے۔یہ فون حکومتی ایجنٹوں اور  ہنگامی امداد کا کام کرنے والوں کے لیے ہے۔
سام سنگ گلیکسی ایکس کور فیلڈ پرو(Galaxy Xcover FieldPro) ایک MIL-STD-810G اور آئی پی 68 سرٹیفائیڈ فون ہے۔
یہ سخت حالات اور بری طرح گر کر بھی زیادہ نقصان سے محفوظ رہتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ 1.5 میٹر یا 5 فٹ گہرے پانی میں آدھے گھنٹے بھی پڑا رہے تو اسے کچھ نہیں ہوگا۔ اس فون میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فیلڈ میں کام کرتے ہوئے صارفین اس فون میں دوسری بیٹری بھی ڈال سکتے ہیں۔
یہ دوسری بیٹری بھی باکس میں ہی شامل ہے۔ اس فون میں پوگو پن بھی ہیں، جس سے اسے ڈاکٹنگ سٹیشن سے بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس فون میں گلیکسی ایس 9 کا ہارڈ وئیر ہے، جو اسے پچھلے ایکس کورز سے زیادہ پاورفل بناتا ہے۔

اس میں ایگزینوس 9810 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی بلٹ ان سٹوریج ہے۔
مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے فون کی سٹوریج کو 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس فون کی سکرین 5.1 انچ ہے، جس کی ریزولوشن کیو ایچ ڈی اور ایسپکیٹ ریشو 16:9 ہے۔ فون کے فرنٹ پر ایک 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے جبکہ بیک پر ٹرپل ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ڈوئل اپرچر مین کیمرہ اور فنگر پرنٹر ریڈر ہے۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے لیکن جلد ہی یہ اینڈروئیڈ 10 پر اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ اس فون  میں سام سنگ کا ناکس سیکورٹی پلیٹ فارم فیڈرل گورنمنٹ کی طرف سے استعمال کے لیے سرٹیفائیڈ ہے۔
گلیکسی ایکس کور فیلڈ پرو میں پش ٹو ٹاک اور ایمرجنسی ریکوئسٹ کے لیے خصوصی بٹنز ہیں۔
ایمرجسنی ریکوئسٹ کے بٹن کو لوکیشن ڈیٹا بھیجنے کے لیے بھی پروگرام کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کر برستی ہوئی تیز بارش میں، موٹے دستانوں کے ساتھ اور دوسری ہنگامی صورتحال میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ فون بینڈ 14 یعنی FirstNet کو سپورٹ کرتا ہے۔
یہ خصوصی چینل ہنگامی صورتحال میں موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکار استعمال کرتی ہے۔ فی الحال اسے اے ٹی اینڈ ٹی چلا رہا ہے۔ اسے ایمبولینس، شکاگو پولیس ڈیپارٹمنٹ، سیاٹل فائر ڈیپارٹمنٹ، فیما، یو ایس کوسٹ گارڈ اور کئی دوسرے ادارے استعمال کر رہے ہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایکس کور فیلڈ پرو کی قیمت کتنی ہوگی، اسے شہریوں کے لیے لانچ کیا جائے گا یا نہیں۔ ہو سکتا ہے سام سنگ حکومت سے معاہدے کے بعد اسے صرف حکومت کو فراہم کرے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras