Samsung updates ChatOn

سامسنگ چیٹ آن اپ ڈیٹ کے بعد مزید بہتر، پیغامات خودکار ڈیلیٹ کرنے کی سہولت کیساتھ

Samsung Updates ChatOn

سامسنگ چیٹ آن کے ورزن 3.5 میں پیغامات کو پڑھنے کے بعد ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ نئے مقام کا تعین، زبان اور فائل شیئرنگ کے فیچرز شامل کر دئیے گئے ہیں۔
چیٹ آن کے صارف اب سنیپ چیٹ کی طرح پیغام کے آپشنز میں جاکر اسے خودبخود ڈیلیٹ کرنے کی کمانڈ دے سکتے ہیں۔

یعنی اگر آپ کسی کو پیغام ارسال کریں گے اور آپ کو خواہش ہوگی کہ پیغام خود تھوڑی دیر بعد خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے تو ایسا ممکن ہو سکے گا۔
ورزن 3.5 میں آپ اپنے مقام کا تعین کرنے سے اپنے دوستوں کو اپنی موجودہ جگہ یا اپنے سفر کرنے والے رستے کے متعلق بھی بتا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ 1 جی بی تک کی فائلز بھی شئیر کی جا سکتیں ہیں۔
گروپ چیٹ میں 200 لوگوں کی تعداد کو بڑھا کر 1001 لوگوں تک کر دیا ہے ۔ اب اس میں عربی، ترکی، فارسی اور ہندی زبان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چیٹ آن پر اس کے اپنے پیغامات کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس موصول کرنے کی بھی سہولت متعارف کروائی گئی ہے۔


چیٹ آن کی ایپ اینڈرائیڈ کے ساتھ ساتھ آئی او ایس،بلیک بیری اور ونڈوز فون کے لیے بھی دستیاب ہے۔ لہٰذا اس کے استعمال کے لیے آپ کو خاص طور پر سامسنگ گلیکسی فون یا ٹیبلیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔پچھلے سال کے آخر تک اس کے صارفین کے تعداد 100میلین سے زیادہ ہو چکی تھی۔

لیکن چیٹ آن وٹس ایپ کے مقابلے میں ابھی بھی بہت پیچھے ہے کیونکہ اس ہفتے وٹس ایپ کے 465 ملین صارفین نے ایک دن میں 64 بلین پیغامات بھیج کر اور موصول کر کے نیا ریکارڈ بنایا ہے، اب سامسنگ کا مقابلہ فیس بک کے ساتھ ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ کون آگے نکلتا ہے!۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras