Sony's Crystal cinema display supports 16K, but could cost millions

سونی کا کرسٹل سینما ڈسپلے 16K کے سپورٹ کرتا ہے لیکن اس کی قیمت کئی ملین ڈالر ہوسکتی ہے

Sony's Crystal Cinema Display Supports 16K, But Could Cost Millions
حال ہی میں سونی نے ایک نمائش میں سینما کے لیے  اپنی کرسٹل ایل ای ڈ ی سکرین متعارف کرائی تھی۔ اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔یہ سینما ڈسپلے  خصوصی تربیت یافتہ ڈیلر ہی فروخت کر سکیں گے۔ اسے مختلف سائزوں میں فروخت کیا جائے گا۔
اس کی 16K ریزولوشن سینما سکرین کا سائز 63 فٹ ہو گا۔تاہم  اس سینما سکرین کو خریدنا عام لوگوں کے بس کی بات نہیں۔
سام سنگ  کی سینما ایل ای ڈی (Onyx) سسٹم کی طرح  سونی کی کرسٹل ایل ای ڈی ٹیکنالوجی میں بھی مائیکرو ایل ای ڈی ماڈیولز  ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
ان میں سے ہر ماڈیول کا سائز  16x18 انچ ہے اور اس کی ریزولوشن 360 x 360 ہے۔ یعنی ہر پکسل کے لیے تین چھوٹی ایل ای ڈیز ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی او ایل ای ڈی کی طرح کام کرتی ہے  لیکن یہ اس سے بہت زیادہ روشن ہے۔

(جاری ہے)

یہ 1000 nits تک روشن ہوسکتی ہے۔ اس کا گرے سکیل 10 بٹس ہے اور اس کی کلر ری پروڈکشن (sRGB کا 140 فیصد) کافی درست ہے۔


ان ماڈیولز کو جوڑ کر آپ خود مختلف سائز کی سکرین بنا سکتے ہیں۔ اس کے 14 ماڈیولز سے 1080pریزولوشن کے ساتھ 8 فٹ ضرب 4 فٹ کی سکرین بنتی ہے۔ 72 ماڈیولز کے ساتھ اس کی 4K ریزولوشن پر 16 فٹ چوڑی سکرین بنتی ہے۔ اس کے 288 ماڈیولز سے 8K ریزولوشن کی 32 فٹ ضرب 18 فٹ  کی سکرین بنتی ہے۔
اس کے 576 ماڈیولز سے 16K ریزوشن کی 63 فٹ ضرب 18 فٹ کی سکرین بنتی ہے۔ اس کے ہر ماڈیول کی قیمت 10 ہزار ڈالر ہے یعنی اس کی 4K سکرین کی قیمت 7 لاکھ 20 ہزار ڈالر اور 16K یونٹ کی قیمت 58 لاکھ ڈالر ہے۔
سونی نے ابھی اس کی فروخت کے بارے میں نہیں بتایا لیکن جلد ہی اسے کولارڈو کے CEDIA ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras