Telecom Operators Concerns can cause delay in 3g Auction

ٹیلی کام آپریٹرز کے تھری جی لائسنس کی نیلامی پر شدید اعتراضات۔۔۔ نیلامی میں مسائل پیدا ہونے کا خطرہ

Telecom Operators Concerns Can Cause Delay In 3g Auction

ملک میں تھری جی لائسنس کی نیلامی کیلئے مدت قریب آنے پر ملک میں بڑے ٹیلی کام آپریٹرز نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس سارے عمل میں اپنے اعتراضات سے آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ ان اعتراضات کی موجودگی میں نہ صرف تھری جی کی نیلامی میں مسائل پیدا ہوں گے بلکہ سارے عمل کی شفافیت اور حکومت کی شہرت بھی متاثر ہونے کا احتمال ہے.

ذرائع کے مطابق ملک کے بڑے ٹیلی کام آپریٹرز نے اپنی تشویش سے نہ صرف وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی بلکہ وزارت خزانہ اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو بھی آگاہ کرتے ہوئے ان سے ان مسائل کو تھری جی لائسنسوں کی نیلامی کے عمل کے آغاز سے قبل حل کرنے کی استدعا کی ہے،واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) حکومت نے تھری جی سپیکٹرم لائسنسوں کی نیلامی کا عمل اگست میں ہر صورت شروع کرنا ہے،ملک میں بڑے ٹیلی کام آپریٹروں کی جانب سے بنیادی اعتراضات میں تھری جی لائسنسوں کی قیمت،ادائیگی، ادائیگیوں کے طریقہ کار لائسنسوں کے حصول،قیمت اور ادائیگی کے حوالے سے شرائط اور ان لائسنسوں کی تعداد جیسے معاملات شامل ہیں،ملک میں بڑے ٹیلی کام آپریٹروں کو سب سے بڑا اعتراض اس امر پر ہے کہ وہ ٹیلی کام آپریٹروں جو کہ پہلے ہی مارکیٹ میں کام کررہے ہیں اور ٹوجی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ان کو تھری جی اور فور جی سہولیات کی فراہمی کیلئے علیحدہ سے لائسنس لینا ہوگا اس نئے لائسنس کے حصول کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ لائسنس سے ہٹ کر بھی علیحدہ سے ایک فریم ورک تشکیل دینا پڑے گا.

ان سارے مسائل کو حل کرنے کیلئے اگر وزارت خصوصی قانون سازی کرلے تو ان مسائل کا حل ممکن ہوسکتا ہے،جسمیں پہلے سے ٹوجی لائسنس رکھنے والے ٹیلی کام آپریٹروں جو کہ تھری جی یا فور جی لائسنس کے حصول کے بھی خواہشمند ہیں کے لئے علیحدہ سے قوانین وضع کئے جاسکتے ہیں،ہر نئی سپیکٹرم کے حصول کیلئے علیحدہ سے نئے لائسنس کا حصول نہ صرف ٹیلی کام آپریٹروں کے مسائل کو دوگنا کردے گا بلکہ اس سے ٹیلی کام آپریٹر کمپنیوں اور حکومت کے درمیان اعتماد سازی کے فقدان میں بھی اضافہ ممکن ہے.

اسی طرح پہلے سے موجود ٹوجی یا تھری جی نیٹ ورکس کو ختم کرکے اس کی جگہ بہتر رفتار فور جی نیٹ ورک کے ڈھانچہ کو کھڑا کرنا بجائے خود ایک بڑا مسئلہ ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ٹیلی کام آپریٹروں پر عائد غیر منصفانہ ٹیکسوں کا نفاذ ہے جس کا کافی بڑا اثر ان ٹیلی کام کمپنیوں کے صارفین اور عام عوام پر پڑ رہا ہے جو کہ پہلے ہی مالی مشکلات کا شکار ہیں�

(جاری ہے)

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras