Telenor Pakistan launches affordable 3G mobile phones

ٹیلی نار پاکستان نےسستے 3 جی موبائل فون متعارف کرا دئیے

Telenor Pakistan Launches Affordable 3G Mobile Phones

آج کراچی میں ہوئی ایک تقریب کے دوران ٹیلی نار نے سستے 3 جی موبائل فون متعارف کرائے ہیں۔ ٹیلی نار نے جو موبائل فون متعارف کرائے ہیں اُن میں ایک ٹیلی نار ایزی 3 جی فیچر فون ہے۔ اس فون کی خصوصیات میں فرنٹ کیمرہ اور شوشل میڈیا ایپلی کیشنز ہیں۔

ان ایپلی کیشنز میں فیس بک، ٹوئیٹر اور وٹس ایپ شامل ہیں۔ ٹیلی نار نے دوسرا فون ٹیلی نار سمارٹ 3 جی کے نام سے متعارف کرایا ہے۔ اس سمارٹ فون میں ٹیلی نار میوزک، ٹیلی نار ایپ سٹور، وائبر، سکائپ اور شوشل میڈیا ایپلی کیشنز شامل ہیں۔

ان فونز کے ساتھ ٹیلی نار 18 ماہ کی وارنٹی بھی دے رہا ہے۔وارنٹی کے ساتھ ساتھ صارفین کو پہلے 6 ماہ میں 600 روپے کا بیلنس اور 3 جی بی ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔ یہ دونوں فونز 15 اپریل سے تمام ٹیلی نار سیلز اینڈ سروس سنٹر، فرنچائز اور منتخب موبائل شاپس پر دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار نے i2 پاکستان کے ساتھ ڈسٹری بیوشن کا معاہدہ بھی کیا ہے جس کے تحت آئی 2 اپنے 800 سنٹرز پر موبائل کی فروخت اور وارنٹی کی سروس مہیا کرے گا۔
پاکستان کے 78 شہروں میں ٹیلی نار 3 جی کے 35 لاکھ صارفین ہیں۔ ٹیلی نار نے کرک، ٹانک، ڈیرہ اللہ یار، شانگلا، گمبٹ، چکوال اور بارکھان میں تھری جی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔
یہاں صارفین کو دو ہفتوں کے لیے مفت تھری جی سروس فراہم کی جائے گی۔ صارفین ہر روز 50 ایم بی ڈیٹا مفت استعمال کر سکیں گے۔ 2 جی کے صارفین سے حسب معمول ڈیٹا بنڈل کے حساب سے چارجز وصول کیے جائیں گے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras