Telenor Pakistan offering free 3G in more cities

ٹیلی نار پاکستان کا 3Gسروس کے کمرشل رول آؤٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز

Telenor Pakistan Offering Free 3G In More Cities

ٹیلی نار پاکستان نے 3Gسروس کے کمرشل رول آؤٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیاہے۔ اس مرحلے میں ٹیلی نار پاکستان جولائی2014ء کے دوران سرائے عالمگیر، گوجرانوالہ،کھاریاں، ملتان ،گجرات ، سیالکوٹ ، ایبٹ آباد، فیصل آباد،پشاور اور سرگودھامیں 3Gسروس متعارف کررہا ہے ۔

اس وقت ٹیلی نار پاکستان،3Gکی مفت ٹرائل سروس سرائے عالمگیر، گوجرانوالہ، کھاریاں اور گجرات میں فراہم کر رہا ہے جبکہ ملتان، سیالکوٹ، ایبٹ آباد ، فیصل آباد، پشاور اور سرگودھا میں ٹیلی نار پاکستان کے صارفین جولائی 2014ئکے اختتام سے مفت 3Gٹرائل سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تاہم صارفین کو مفت سروس ختم ہونے کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس، ٹیلی نار پاکستان کی ویب سائٹ ، کمپنی کے فیس بک پیج اور آؤٹ ڈور اشتہاری مہم دی جائے گی۔

(جاری ہے)

3Gکی ٹرائل سروس کے دوران صارفین روزانہ 50MBتک مفت انٹرنٹ استعمال کرسکیں گے جبکہ 2Gڈیٹا سروس حسبِ معمول چارج کی جائے گی۔

اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عرفان وہاب خان نے3Gسروس کے کمرشل رول آؤٹ کے دوسرے مرحلے میں 10نئے شہروں میں 3Gسروسز کے آغاز پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب کیلئے ڈیجیٹل مستقبل کو یقینی بنانا ٹیلی نار پاکستان کا عزم ہے۔

ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ موبائل انٹرنیٹ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس تک رسائی سب کے لئے آسان اور سستی ہونی چاہئے۔کمرشل رول آؤٹ کے دوسرے مرحلے کے دوران نہ صرف ٹیلی نار پاکستان کی اعلیٰ 3Gسروسز کا دائرہ کار ملک کے تمام بڑے شہروں تک پہنچ جائے گا بلکہ اس کی بدولت ہم ان علاقوں میں بڑھتی ہوئی ڈیٹا کی طلب کو بھی مزیدموثر اندازمیں پورا کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیلی نار پاکستان اپنے صارفین کو جدید ترین مصنوعات اور سروسز فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے اور مستقبل میں مزید شہروں اور قصبوں میں 3Gسروس متعارف کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ٹیلی نار پاکستان 3Gسیل سائیٹس پر مبنی صف اول کے نیٹ ورک سے آراستہ ہے اور جولائی2014ء کے اختتام تک کمپنی کی3Gسروس کا دائرہ کار14شہروں تک پھیل جائے گا ۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras