This nifty earpiece will translate your conversations in real time

چھوٹا سا ائیر پیس رئیل ٹائم میں گفتگو کر ترجمہ کر سکتا ہے

This Nifty Earpiece Will Translate Your Conversations In Real Time

ماضی میں دوسرے ممالک، خاص کر ایسے ممالک جہاں کی زبان انجان ہو،  کا سفر کرنے والے اس ملک کی زبان کے کچھ الفاظ اور فقرات لازمی سیکھتے تھے۔سمارٹ فون کی آمد کے بعد مترجم ایپلی کیشنز نے اس حوالے سے خاصی سہولت پیدا کردی ہے مگر اب بھی اس فیلڈ میں نت نئی ٹیکنالوجی کی آمد  کا سلسلہ جاری ہے۔


ویورلی لیب
  نے پائلٹ کے نام سے ایسا آلہ بنایا ہے، جسے کانوں میں لگا کر دوافراد دو مختلف زبانوں میں بات چیت کریں گے مگر دونوں کو گفتگو اپنی زبان میں ہی سننےکو ملے گی۔
پائلٹ براہ راست تقریر کا ترجمہ کر سکتا ہے۔
یعنی پائلٹ کانوں میں لگاہو تو آپ انگریزی بول کر کسی فرانسیسی شخص سے بات کر سکتے ہیں، فرانسیسی شخص  کو آپ کی بات فرانسیسی میں اور آپ کو اس کی بات انگریزی میں ہی سنائی دے گی۔

(جاری ہے)

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کےا ور آپ کے مخاطب کے ، یعنی دونوں کےکانوں میں پائلٹ لگا ہو۔

اس ڈیوائس کو فروخت کرنے والے اسے جوڑے کی شکل میں ہی فروخت کر رہے ہیں، تاکہ لوگ فوراً ہی کسی کے کان میں پائلٹ لگا کر اس سے بات کر سکیں۔
اس ڈیوائس کے کام کرنے کے طریقے کے حوالے سے ویورلی لیب نے اپنے ہونٹ سی رکھے ہیں، انہوں نے بس یہ بتایا کہ یہ ڈیوائس ترجمہ کی ٹیکنالوجی اور آپ کے موبائل میں ایک ایپلی کیشن استعمال کرتی ہے، صارفین اس ڈیوائس کو آف لائن استعمال کر سکتے ہیں۔
اس ائیر پیس کو میوزک سننے کے لیے بطور ہیڈ فون بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ویورلی لیب 25 مئی سے پائلٹ کے پری آرڈر لینا شروع کرے گی۔ 25 مئی کو ہی پروڈکشن کے لیے انڈیگوگو مہم شروع کی جائے گی، جس میں سیاہ ، سفید اور سرخ رنگ کی ڈیوائس کی قیمت 129 سے 179 ڈالر تک ہوگی۔ مختصر پری آرڈر کے بعد یہ ڈیوائس مارکیٹ میں 250 سے 300ڈالر میں فروخت کی جائے گی۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras