This smart mirror uses AR to let you 'try on' different hair styles

اس سمارٹ مرر میں آگمنٹڈ رئیلٹی سے آپ خود کو بالوں کے مختلف انداز کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں

This Smart Mirror Uses AR To Let You 'try On' Different Hair Styles
پچھلے کچھ عرصے میں کئی کمپنیوں نے سمارٹ مرر متعارف کرائے ہیں۔ پینا سونک کا سمارٹ مرر  صارفین کی جلد کا تجزیہ  کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ لیکن یورپ کی ایک کمپنی CareOS نے اپنے سمارٹ مرر Artemisمیں گھریلو اور بیوٹی سیلون کی سب ضروریات کو ایک جگہ ہی جمع کر دیا ہے۔
اس سمارٹ مرر میں آگمنٹڈ رئیلٹی سے مختلف چیزیں جیسے بالوں کے مختلف انداز، بالوں کا رنگ میک اپ شروع کرنے سے پہلے ہی چیک کیے جا سکتے ہیں۔ یہ سمارٹ مرر بیوٹی پراڈکٹس جیسے فیشل کریم وغیرہ سے بھی مربوط ہو سکتا ہے، صارفین کو ٹٹؤریل ویڈیو دکھا کر میک اپ کرنے کے طریقے سمجھا سکتا ہے۔

Artemis میں چہرہ شناسی کا ہی فیچر نہیں بلکہ اسے وائس کمانڈ سے بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ ٹچ لیس انٹرفیس کی وجہ سے یہ میلا بھی نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

چہرے کی 3D تصاویر لینے کے لیے اس میں 4D Visualization  بھی ہے۔
اس سمارٹ مرر میں بچوں کے لیے بھی کچھ زبردست فیچرز ہیں۔

مصنوعی ذہانت، چہرہ شناسی اور سمارٹ لائٹنگ سے بچے دانتوں کو بہتر طور پر برش کر سکتے ہیں۔ یہ سمارٹ مرر بچوں کے دانت صاف کرنے کے عمل کو کھیل میں بدل دیتا ہے جہاں ٹھیک طریقے سے دانت صاف کرنے پر باقاعدہ سکور ملتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس سمارٹ مرر کو صارفین کا ڈیٹا جمع کرنےاور ان کی جلد یا چہرے میں کسی خرابی کی صورت میں ڈاکٹر سے رابطہ کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سمارٹ مرر اتنا ذہین ہے کہ اپنے سامنے موجود شخص کو پہچان سکے اس لیے اس کے جمع کیے ہوئے ڈیٹا کا غلط ہاتھوں میں پڑنے کا امکان نہیں ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے استعمال کرنے والے ہر شخص کا اپنا اکاؤنٹ ہوگا، جس سے وہ اپنی مرضی کا ریڈیو اسٹیشن سن سکتے ہیں، اپنا کیلنڈر دیکھ سکتے ہیں اور موسم کا حال جان سکتے ہیں
آپ فی الحال اس سمارٹ مرر کو نہیں خرید سکتے۔
  کمپنی کو امید ہے کہ مختلف برانڈز ان کے سمارٹ مرر کو پسند کریں گےاور اپنی مصنوعات کے ساتھ اسے دنیا بھر میں گھروں اور کاروباری اداروں تک پہنچانے کے لیے اُن کے ساتھ کام کریں گے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras