Translate anything instantly in Firefox with Translate Man

ٹرانسلیٹ مین کے ساتھ فائر فاکس میں کچھ بھی ترجمہ کریں

Translate Anything Instantly In Firefox With Translate Man
ٹرانسلیٹ مین فائر فاکس کے   لیےا یک ایڈون ہے۔اس ایڈون سے ویب  پیج پر نظر آنے والے کسی بھی ٹیکسٹ کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔
موزیلا خود بھی  ویب براؤزر میں  ٹرانسلیشن سروس کو مربوط کرنے پر کام کر رہا تھا لیکن کمپنی کی طرف سے ابھی تک ایسی کوئی سروس سامنے نہیں آئی۔
بہت سی ایکسٹینشنز گوگل کروم کے ٹرانسلیشن فنکشن کی فائر فاکس پر سپورٹ فراہم کرتی ہیں لیکن یہ کچھ صارفین کو پسند  نہیں آتے۔
موزیلا 2014 سے  براؤزر میں ٹرانسلیشن فیچر متعارف کرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ کمپنی نے  کچھ فنکشن فائرفاکس کے Nightly ورژن میں بھی پیش کیے ہیں۔
موزیلا کا ٹرانسلیشن پروجیکٹ کئی سال تک بند رہا۔ کمپنی نے 2018 کے آخر میں اسے دوبارہ شروع کیا ہے۔ کمپنی کاارادہ تھا کہ اس فیچر کو فائرفاکس 63 میں پیش کیا جائے لیکن اب تک یہ سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)


ٹرانسلیٹ مین (Translate Man) فائر فاکس میں  فوری ترجمہ کے لیے ایک زبردست ایکسٹینشن ہے۔

یہ ایکسٹینشن ویب پیج پر نظر آنے والی کسی بھی تحریر کا ترجمہ کر سکتی ہے۔ اس ایکسٹینشن کا  کام کرنے کا طریقہ کار گوگل  ٹرانسلیٹ سے تھوڑا مختلف ہے لیکن اس میں گوگل ٹرانسلیٹ اے پی آئی ہی استعمال کی گئی ہے۔یہ ایکسٹینشن  انفرادی الفاظ، جملوں، پیراگراف اور طویل تحریروں کو ترجمہ کر سکتی ہے۔
  ایکسٹینشن کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے تو ایڈریس بار میں  ایکسٹینشن کے آئیکون پر کلک کر کے آوٹ پٹ لینگوئج  دیکھیں کہ کیا آپ اسی زبان میں ہی آؤٹ پٹ چاہتے ہیں۔
اس کے بعد کسی بھی لفظ پر ڈبل کلک کر کے اس کا فوری ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔
ایک آپشن کسی بھی لفظ کے تلفظ کو سننے کا بھی ہے ۔کسی بھی ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کیا جائے تو بھی اس کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی ٹیکسٹ کو ماؤس سےسلیکٹ کریں  تو سلیکشن کے اوپر ٹرانسلیشن نظر آ جاتی ہے۔کنٹرول کی موڈیفائر(Ctrl-key modifier) کو بھی ٹیکسٹ ترجمہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کسی لفظ پر ماؤس ہوور کیا جائے تو بھی ترجمہ ہو جاتا ہے لیکن بائی ڈیفالٹ یہ آپشن ڈس ایبل ہوتا ہے۔
اس ایکسٹینشن میں اور بہت سے زبردست فیچرز ہیں۔ انہیں استعمال کرنے اور ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras