Ufone launches free 3G trials in ten more cities

یوفون کی جانب سےمزید دس شہروں میں مفت تھری جی ٹرائل کاآغاز

Ufone Launches Free 3G Trials In Ten More Cities

یوفون مستقل طور اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ اسکی تھری جی سروس زیادہ سے زیادہ مقامات پر دستیاب ہو۔اب یوفون نے مزید شہروں میں یوفون فری تھری جی ٹرائل متعارف کرایا ہے۔ شیخوپورہ، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، گجرات اور سکھر کے یوفون صارفین31 جنوری 2015 تک یوفون کی فری تھری جی ٹرائل سروس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔


یوفون کی یہ مفت تھری جی ٹرائل پیشکش پری پیڈاور پوسٹ پیڈ دونوں طرح کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ڈیٹا کے ڈاؤن لوڈ کرنے پر کوئی پابندی نہیں، لامحدودڈیٹا ڈاؤن لوڈکیا جا سکتا ہے۔تھری جی سروس کی دستیابی کے لیے اپنے موبائل سے *3344#ڈائل کریں۔
اس کے بعد آپ کے تھری جی ان ایبل فونز میں یہ سروس خودکار طور پرموبائل ڈیٹا نیٹ ورک ایکٹیویٹ کرنے سے شروع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)


یوفون کے اس اقدام کا مقصد صارفین میں یوفون کی تھری جی سروس کو متعارف کرانا ہےجس سے صارفین اپنے سمارٹ فون اور تھری جی سروس سے بھرپور طریقے سے انٹرنیٹ کو استعمال کر سکیں۔

اس آزمائشی مدت کے بعد صارفین یوفون کی جانب سے پیش کیے گئے یوفون تھری جی پیکجز میں سے کوئی بھی اپنی پسند کا پیکج چن کر سروس کو جاری رکھ سکتے ہیں۔
مفت تھری جی انٹرنیٹ کی مدد سے سکائپ، فیس بک، ٹوئٹر اور ویڈیو سٹریمنگ کے ساتھ ساتھ تمام ویب سائٹس استعمال کی جا سکیں گی۔
یوفون کی مفت تھری جی سروس جہلم اور ایبٹ آباد میں بھی 28 جنوری 2015 تک دستیاب ہے۔اس کے علاوہ مری، بھوربن میں 24 جنوری 2015 تک اور بنوں میں 21 جنوری تک یوفون کی مفت تھری جی سروس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
اپنے علاقے میں تھری جی کوریج کے بارے میں جاننے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras