Ultra low end Samsung Galaxy J1 Mini announced

سام سنگ نے گلیکسی جے 1 منی کا اعلان کر دیا

Ultra Low End Samsung Galaxy J1 Mini Announced

اپنے حریفوں کی طرح سام سنگ بھی ابھرتی ہوئی موبائل مارکیٹس پر قبضہ کرنے کی کوششوں میں ہے۔ ابھرتی ہوئی موبائل مارکیٹ میں کم قیمت اور درمیانے درجے کے سمارٹ فون ہی زیادہ فروخت ہوتے ہیں۔
اس حوالے سے سام سنگ کی طرف سے تازہ اضافہ گلیکسی جے 1 منی ہے۔

اس سمارٹ فون کو آج فلپائن کے لیے متعارف کرا دیا گیا۔ دیکھنے میں یہ فون سام سنگ گلیکسی J1 Nxt کی طرح ہے، جو سام سنگ نے بنگلا دیش کے لیے 88 ڈالر میں متعارف کرایا تھا۔
گلیکسی جے 1 منی میں ریم کو1جی بی سے کم کر کے 768 ایم بی کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ دونوں ڈیوائسز کے ہارڈ وئیر ملتے جلتے ہیں۔ اس ڈیوائس کا ڈسپلے 4 انچ ٹی ایف ٹی اور ریزولوشن 480 x 800پکسل ہے۔ ڈیوائس کا سی پی یو کواڈ کور اور کلاک سپیڈ 1.2گیگا ہرٹز ہے۔

(جاری ہے)

گلیکسی جے 1 منی میں اینڈروئیڈ 5.1 لولی پاپ آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔

کیمرہ سیٹ اپ کچھ زیادہ خاص نہیں ، ڈیوائس کا رئیر کیمرہ 5 میگا پکسل سی ایم او ایس اور فرنٹ کیمرہ 0.3 میگا پکسل ہے۔
جے 1 منی کی بیٹری 1500 ایم اے ایچ کی ہے ، جس کا 3 جی ٹاک ٹائم 8 گھنٹے ، براؤزنگ 7 گھنٹے اور آڈیو پلے بیک ٹائم 29 گھنٹے ہے۔
اس ڈیوائس میں 4 جی آپشن نہیں ہے۔ اس کی پیمائش 121.6 x 63.1 x 10.8ملی میٹر ہے۔
ڈیوائس کے دوسرے فیچرز میں ڈوئل سم سپورٹ، یو ایس بی 2.0، جی پی ایس گلوناس، 3.5 ایم ایم سٹیریو ائیرجیک، وائی فائی 802.11 b/g/n (2.4 گیگا ہرٹز)، وائی فائی ڈائریکٹ اور بلوٹوتھ 4.0شامل ہیں۔
دستیابی اور قیمت کے حوالے سے ابھی معلومات سامنے نہیں آئیں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras