View Android phone notifications on your Windows 10 PC in real time

اینڈروئیڈ فون کے نوٹی فیکیشن ونڈوز 10 پی سی پر دیکھیں

View Android Phone Notifications On Your Windows 10 PC In Real Time
پچھلے ماہ  خبر آئی تھی کہ مائیکروسافٹ  اینڈروئیڈ فون کی ونڈوز 10 پی سی پر  سکرین مرررنگ (mirroring) کے تجربات کر رہا ہے۔یہ فیچر وائی فائی یا بلوٹوتھ کے استعمال سے اینڈروئیڈ ایپس کو آپ کے پی سی پر ظاہر ہونے کی اجازت دیتا ہے۔ مرررنگ  ایپس کا یہ فنکشن چند ڈیوائسز کےلیے ہی دستیاب تھا۔
جن ڈیوائسز کے لیے یہ دستیاب تھا، اُن میں سام سنگ گلیکسی ایس 8، سام سنگ گلیکسی ایس 8 پلس، سام سنگ گلیکسی ایس 9 اور سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس  شامل تھے۔ مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ جلد ہی وہ مزید ڈیوائس کے لیے بھی مرررنگ ایپس کی سپورٹ جاری کریں گے۔
مائیکروسافٹ نے اپنا یہ وعدہ پورا کر دیا ہے۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کے آپ کے موبائل میں Your Phone Companionایپ انسٹال ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)


مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ جن نئے سمارٹ فونز کی سپورٹ شامل کی گئی ہے، اُن میں ون پلس 6، ون پلس 6 ٹی، سام سنگ گلیکسی ایس 10ای، گلیکسی ایس 10، گلیکسی ایس 10 پلس، گلیکسی نوٹ 8 اور گلیکسی نوٹ 9 شامل ہیں۔


اِن سمارٹ فونز کے لیے مرررنگ فیچر فراہم کرنے کے علاوہ اینڈروئیڈ 7 اور جدید ورژن کے حامل سمارٹ فونزر Your Phone Companion ایپ سے صارفین اپنے فون سے پی سی پر ٹیکسٹ، ڈاکیومنٹ اور تصاویر  حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اب یہ ایپ صارفین کو فون اُن کے پی سی پر رئیل ٹائم میں نوٹی فیکیشن بھی دکھائے گی۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ  19H1 بِلڈ (build) پر انسائیڈرز کو جلد ہی ایک پریویو ملے گا، جس سے وہ اپنے فون سے پی سی پر موبائل نوٹی فیکیشن حاصل کر سکیں گے۔ صارفین خود سے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ کمپیوٹر سکرین پر کس ایپلی کیشن کے نوٹی فیکیشن دیکھیں۔
اگر آپ کمپیوٹر سے کسی نوٹی فیکیشن کو ختم کریں گے تو یہ آپ کے موبائل سے بھی غائب ہو جائے گا۔
یہ نئے فیچر جلد ہی Your Phone Companion ایپ میں دستیاب ہونگے۔
ونڈوز پی سی پر فون کے نوٹی فیکیشن دیکھنے کے لیے آپ کی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں اینڈروئیڈ 7.0 یا جدید ورژن، 1 جی بی ریم اور ونڈوز 10 پی سی میں 1803 (RS4) بِلڈ یا جدید ہونی چاہے۔

اگر کمپیوٹر پر ورک پالیسی کی وجہ سے نوٹی فیکیشن ڈس ایبل ہونگے تو یہ فیچر کام نہیں کرے گا۔
Your Phone Companion ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras