What a world with 5G will look like

5جی کی دنیا کیسی ہوگی؟

What A World With 5G Will Look Like

وائرلیس انڈسٹری سے وابستہ ہر کسی کا یہی کہنا ہے اس دہائی کے آخر میں یعنی 2020 میں 5 جی کو صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائےگا۔بہت سے صارفین سوچتے ہیں کہ 5 جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد کی صورتحال کیسی ہوگی۔
نوکیا نے اس حوالے سے اپنے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ 5 جی سے کاروں کے ڈرائیور محفوظ ڈرائیونگ کر سکیں گے۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاکٹروں دور دراز علاقوں میں موجود روبوٹ استعمال کرتے ہوئے آپریشنز کر سکیں گے۔
5جی کنکشن کی سپیڈ کے بارے میں نوکیا کا کہنا ہے کہ اس نے 5 جی کنکشن کے تجربات کے دوران 30 جی بی فی سیکنڈ کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ حاصل کی ہے۔
یہ زبردست سپیڈ ہماری موجودہ جدید ترین 4 جی ٹیکنالوجی سے بھی 1 ہزار گُنا سے بھی زیادہ تیز ہے۔

(جاری ہے)

نوکیا نے 30 جی بی فی سیکنڈ کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ لیب ٹسٹ کے دوران حاصل کی ہے اس لیے 5جی ٹیکنالوجی آنے کے بعد عام صارفین کو شاید 30 جی بی فی سیکنڈ کی زبردست ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ نہ مل سکے، سپیڈ کا دارومدار ٹاور سے دوری، درختوں اور عمارتوں کی موجودگی پر ہوتا ہے، تاہم عام صارفین 4 جی کے مقابلے میں 100گُنا سے بھی زیادہ تیز رفتار حاصل کر سکیں گے۔


اتنی زبردست سپیڈ پر بہت سے صارفین ایک ساتھ مربوط ہوسکیں گے۔نیٹ ورکس کی گنجائش بھی کئی گنا بڑھ جائے گی۔

ویڈیو ملٹی کاسٹنگ
5جی کی آمد کے بعد صارفین اپنے سمارٹ فون پر بھی براہ راست میچز دیکھتے ہوئے کیمرے کا زاویہ بدل سکیں گے۔
صارفین اپنی پسند کے حصے کا خود ہی ری پلے دیکھ سکیں گے، رئیل ٹائم میں 4K ویڈیوریزولوشن کے ساتھ یقیناً یہ ایک زبردست تجربہ ہوگا۔ 4Kریزولوشن ایچ ڈی ریزولوشن سے 4 گنا زیادہ بہتر ہے۔ بہترین ویڈیو ملٹی کاسٹنگ 5 جی میں ہی ممکن ہے۔


سیلف ڈرائیونگ کار
موجودہ دور میں بھی وائرلیس نیٹ ورکس پر سیلف ڈرائیونگ کاروں کے تجربات ہو رہےہیں لیکن ایک قباحت یہ ہے کہ ڈیٹا سنٹر سے سگنل بھیجنے اور کار کے سنسر کے سگنل وصول کرنے میں دیر ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے کافی حادثات بھی ہوسکتے ہیں۔
یعنی ڈیٹا سنٹر سے کار کو بریک لگانے کی کمانڈ دی جائےاور کار بریک لگاتے لگاتے بھی ٹکرا جائے تو اس کی بنیادی وجہ سست وائرلیس نیٹ ورک بھی ہے۔
سیلف ڈرائیونگ کاریں جب حقیقت کا روپ دھاریں گی تو 5 جی ٹیکنالوجی کی وجہ سے انہیں ڈیٹا وصول کرنے میں کسی قسم کی تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔
اسی تیز رفتاری کے باعث بروقت احکامات پہنچنے سے حادثات میں بھی کمی واقع ہوگی۔

نیٹ ورک روبوٹ
نیٹ ورک روبوٹ کوطبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر نیٹ ورک روبوٹ سے دور دراز کے علاقے میں موجود مریضوں کی سرجری بھی کر سکیں گے۔
موجودہ دور میں سرجری کرنے میں سب سے بڑی مشکل روبوٹ تک تاخیر سے سگنل پہنچنے کا ہے۔5 جی وائرلیس نیٹ ورک میں آپریشن میں مصروف روبوٹ یا اسمبلی لائن پر اسمبلنگ کا کام کرتے ہوئے روبوٹ تک بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر کمانڈز بھیجی جاسکیں گی۔


ورچوئل ورلڈ
ورچوئل رئیلالٹی ماسک لگا کر 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال سے صارفین بہترین گیمنگ کا لطف لے سکیں گے۔ صارفین دور رہتے ہوئے بھی آپس میں حقیقی زندگی کی طرح گیمز کھیل سکیں گے۔

5جی کی دنیا انسانوں کو ٹیکنالوجی کی کئی نئی جہتوں سے متعارف کرائے گی۔
غیر مرئی سمارٹ نیٹ ورکس آٹومیشن کو یقینی بنائیں گے۔5 جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد کئی طرح کے نئے کاروبار اور سروسز سامنے آئیں گی، جن سے انسانوں کی زندگی مزید آسان ہوجائے گی۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras