Yahoo Mail app gets a major update

یاہو میل ایپلی کیشن کی میجر اپ ڈیٹ

Yahoo Mail App Gets A Major Update

یاہو نے اپنی میل ایپلی کیشن کے لیے میجر اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ ایپلی کیشن میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے ، جس کا نام یاہو اکاؤنٹ کی(Yahoo Account Key) ہے۔اس فیچر کی مدد سے صارفین بغیرپاس ورڈ کے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہو سکتے ہیں۔ پاس ورڈ کی بجائے یہ ایپلی کیشن صارفین کے فون پر ایک کوڈ بھیجے گی۔

اس کوڈ کو لکھنے سے اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوا جا سکتا ہے۔ ہربار صارفین کو نیا کوڈ ملے گا۔
یاہو کے پراڈکٹ منیجمنٹ کے وائس پریزیڈنٹ ڈیلان کیسے کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کی کے فیچر کو فنگر پرنٹ سکینر اور چہرہ شناشی تک پھیلایا جا سکتا ہے۔
کچھ بھی ہو اب صارفین کو پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
فون چوری ہونے کی صورت میں صارفین سیکنڈری ای میل ایڈریس کو لاگ ان کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یاہو نے ایپلی کیشن میں ایک نیا فیچر تھرڈ پارٹی اکاؤنٹ کا بھی شامل کیا ہے، جس کے تحت صارفین یاہو میں لاگ ان ہوتے ہوئے آؤٹ لک اور دوسری میل سروسز کی ای میل چیک کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کی مدد سے فی الوقت جی میل اور کارپوریٹ آؤٹ لک کی ای میل چیک نہیں کی جاسکتی۔ یاہو اس پر بھی کام کر رہا ہے، جلد ہی ان سروسز کی ای میل بھی ایپلی کیشن میں دیکھی جا سکیں گی۔
ایپلی کیشن میں اب صارفین کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنے رابطوں میں ان کے فیس بک اکاؤنٹ کی پروفائل تصاویر لگا سکیں۔
کمپنی کی طرف سے آنے والی ای میلز کے سامنے کمپنی کا لوگو نظر آئے گا۔ سیکورٹی کے لحاظ سے یہ کافی اہم فیچر ہے۔ اگر کسی کو بنک کی جانب سے ای میل موصول ہو اور ساتھ لوگو نہ ہو تو سمجھ جائیے کہ فراڈ اور سپام ای میل ہے۔
ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے۔ ایپل آئی فون 6ایس اور آئی فون 6 ایس پلس کےلیے یہ ایپلی کیشن 3 ڈی ٹچ ان ایبل ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras