ZONG Super 3G Reaches Million Customers

زونگ ’Super 3G‘ ایک ملین صارفین کی حد عبور کرتے ہوئے آگے کی جانب گامزن

ZONG Super 3G Reaches Million Customers
زونگ ،چائنا موبائل کمیونیکیشن کارپوریشن کی سبسڈی اور پاکستان کی پہلی اورواحد 4Gموبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنی نے گزشتہ ماہ اپنے ’Super 3G‘ صارفین کی حدایک ملین سے عبور کرلی ہے جس کی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔
کمپنی نے یہ سنگ میل اپنے پہلے اور 1,000,001ویں صارف کے ساتھ ان کی برانڈ کے ساتھ وابستگی اور سپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں زونگ کے ریجنل ڈائریکٹرسیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن جناب برکت اللہ نے 3جی سروس حاصل کرنے والے پہلے اور 1,000,001ویں صارف کو آئی پیڈ کے انعام سے بھی نوازا ۔
یو فون سپر تھری جی کے پہلے صارف کا تعلق لاہور جبکہ 1,000,001ویں صارف کا تعلق کراچی سے ہے ۔
اس موقع پرزونگ کے ریجنل ڈائریکٹرسیلز اینڈ ڈسٹری بیوشن برکت اللہ نے کہا کہ ،” یہ سنگ میل ہم اپنے 3G صارفین کے لئے ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں پیش کر رہے ہیں اوریہ ہمارے لئے صرف ایک آغاز ہے۔

(جاری ہے)

ہماری ’ Super 3G‘سروس انٹرنیٹ صارفین کی ہر قسم کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور انہیں پاکستان میں کبھی نہ دیکھے جانے والی براؤزنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر اسپیڈ کا تجربہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ہماری کمپنی کا مقصدصارفین کواولین ترجیح دیتے ہوئے ان کے لیے اپنے انفرااسٹرکچر کے ذریعے منفرد تجربات متعارف کروانا ہے۔

اس سنگ میل کے بارے میں بات کرتے ہوئے زونگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین Dr. Fan Yunjunنے کہا،”میں زونگ میں موجود تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔ زونگ اپنے صارفین کو جدید خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے اورپاکستان میں یہ سنگ میل عبور کرنے والی پہلی ٹیلی کام کمپنی ہے۔

زونگ کی لاجواب رفتار صارفین کو اپنی پسندیدہ فلمیں،وڈیوز،تیز ڈاؤن لوڈ،موج مستی اور دوستوں کے ساتھ مزے دار گیمز،اپنے پیاروں سے منسلک ہونے ، بلاتعطل معلومات کی فراہمی اور بہت کچھ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
زونگ انڈسٹری میں صارفین کے لحاظ سے سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا نیٹ ورک ہے ، جو اب انڈسٹری میں نمایاں ترین ٹیلی کام پلیئر کی حیثیت سے ایک منفرد کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کو ’ Super 3G‘ کے فوائد مہیا کرنے کے لیے پوری طرح سرگرمِ عمل ہے۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras