ZTE announces the Blade V7 and Blade V7 Lite

زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 7 اور بلیڈ وی 7 لائٹ

ZTE Announces The Blade V7 And Blade V7 Lite

زیڈ ٹی ای نے موبائل ورلڈ کانگرس میں بلیڈ وی 7 اور بلیڈ وی 7 لائٹ کو متعارف کرا دیا ہے۔زیڈ ٹی ای کے بقول یہ دونوں فون جوان لوگوں اور جوان دلوں کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔یہ دونوں فون اسی سال مخصوص ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔


اینڈروئیڈ 6.0 مارش میلو او ایس پر چلنے والے دونوں فونز میں سمارٹ gesture کنٹرول کی سپورٹ بھی ہے۔

زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 7
زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 7 مکمل طور پر میٹل سے بنا ہے۔ اپنے پتلے ترین مقام پر یہ صرف 3.5 ملی میٹر موٹا ہے۔
5.2 انچ 1080pڈسپلے کو 2.5 ڈی گلاس سے کور کیا گیا ہے۔ڈیوائس میں میڈیا ٹیک کا ایم ٹی 6753 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور 1.5 گیگا ہرٹز کورٹیکس-اے 53پروسیسر اور Mali-T720 جی پی یو استعمال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائس کی ریم 2 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

بلیڈ وی 7 کے 13 میگا پکسل رئیر کیمرے کے ساتھ ڈوئل ٹون ڈوئل ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔ ڈیوائس کا 5 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ سکرین کو ہی فلیش کے طور پر استعمال کرسکتا ہے۔ ایل ٹی ای کنیکٹیویٹی سپورٹڈ اس ڈیوائس میں 2500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

بلیڈ وی 7 اس سال وسط میں جرمنی، سپین، جنوبی افریقا، ایتھوپیا اور میکسیکو میں متعارف کرایا جائے گا۔ زیڈ ٹی ای نے ابھی اس کی قیمت کے بارے میں اعلان نہیں کیا۔

زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 7 لائٹ
زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 7 لائٹ (ZTE Blade V7) کی سکرین 5 انچ 720p ،2.5 ڈی گلاس کے ساتھ ہے۔
یہ بھی ایلومینئم یونی باڈی ڈیزائن میں دستیاب ہے۔
بلیڈ وی 7 لائٹ کا چپ سیٹ میڈیا ٹیک MT6735P ، پروسیسر کواڈ کور 1.3 گیگا ہرٹز کورٹیکس –اے 53 ہے اور جی پی یو Mali-T720ہے۔
اس ڈیوائس کی ریم 2 جی بی اور انٹرنل سٹویج 16 جی بی ہے ، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
بلیڈ وی 7 لائٹ کا رئیر کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔ رئیر کیمرے کے ساتھ ساتھ آٹو فوکس اور ایل ای ڈی فلیش کی سپورٹ بھی ہے۔ڈیوائس کی فرنٹ پر بھی ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہی کیمرہ ہے۔ایل ٹی ای کنکٹیویٹی سپورٹ کی حامل اس ڈیوائس کی بیک پر فنگر پرنٹ سکینر بھی ہے۔
فون کی بیٹری 2500 ایم اے ایچ کی ہے۔
بلیڈ وی 7 لائٹ کو اسی بہار میں روس، میکسیکو، سپین، جرمنی اور تھائی لینڈ میں متعارف کرایا جائے گا۔ قیمت اور فراہمی کی باقاعدہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Browse More News

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں

Apple Watch Series 6 and Watch SE are official

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

کینن نے 45 میگا پکسل فل فریم سنسر اور 8K RAW ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھEOS R5 کیمرہ پیش کر دیا

Canon unveils EOS R5 with 45MP full-frame sensor and 8K RAW video recording

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

شومی نے 5020 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ریڈمی 9 سمارٹ فون پیش کر دیا

Xiaomi presents Redmi 9 smartphone with 5020mAh battery

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

ایل جی نے 6.5 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ کے ساتھ ایل جی کیو 61 کا اعلان کر دیا

LG Q61 announced with 6.5" FHD display, quad camera

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

ہواوے نے میٹ پیڈ ٹی 8 ٹیبلٹ کے ساتھ انٹری-لیول فون وائی 6 پی اور وائی 5 پی پیش کر دئیے

Huawei unveils Y6p and Y5p entry-level phones alongside MatePad T8 tablet

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

ایل جی نے جنوبی کوریا میں 735 ڈالر میں ایل جی ویلوٹ کے پری آرڈر شروع کر دئیے

LG Velvet pre-orders begin in South Korea, will cost $735

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras

ہواوے نے دو سیلفی کیمروں کے ساتھ ہواوے وائی 8 ایس پیش کر دیا

Huawei Y8s is official, brings two selfie cameras