ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کے زیراہتمام ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے سیمینار

جمعہ 12 جولائی 2019 17:10

ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کے زیراہتمام ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالے سے سیمینار
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2019ء) ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کے زیراہتمام ود ہولڈنگ ٹیکس کے حوالہ سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مختلف کاروباری شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ارشد اور محمد طفیل نے شرکاء کو ٹیکس سے متعلق نئے قوانین کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ارشد نے شرکاء کو بتایا کہ تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمین پر ٹیکس عدم ادائیگی کی صورت میں زیر دفعہ 149 ہو گی، خرید و فروخت، سروسز فراہم کرنے والے ادارے یا افراد، کرایہ داری پر پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر زیر دفعہ 153 اور 155 کارروائی ہو گی۔ ود ہولڈنگ ایڈوانس ٹیکس برائے ڈسٹری بیوٹرز، ہول سیلرز اور ڈیلر پر زیر دفعہ 236 جی کارروائی ہو گی، ود ہولڈنگ ایڈوانس ٹیکس برائے ریلٹیرز کے خلاف ٹیکس عدم ادائیگی کی صورت میں زیر دفعہ 236 ایچ کارروائی ہو گی۔ شرکاء نے سیمینار کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے سیمینارز جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں