حویلیاں۔معمولی تکرار کے بعد فائرنگ۔خاتون جاں بحق،ا س کے تین بیٹے شدید زخمی۔ملزم فرار۔پولیس

اتوار 23 ستمبر 2018 20:50

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) حویلیاں کے نواحی علاقہ مساح سیداں میں ایک ہی خاندان کے دوگروپوں میں معمولی تکرار کے بعد فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق ،اس کے تین بیٹے شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اوتھانہ ناڑہ سردار واجد کے مطابق مساح سیداں میں ایک ہی خاندان کے دوگروپوں میں معمولی تکرار کے بعد فائرنگ سے خاتون مکھنی جان جاں بحق جبکہ اس کے تین بیٹے عنایت الرحمن،حبیب الرحمن اوررکن زمان شدید زخمی ہوئے۔

ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔مقتولہ اورزخمی بھائیوں کے لواحقین کی رپورٹ پر تھانہ ناڑہ میں نامز ملزم قمرزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔تنازعہ کی وجہ بچوں کی لڑائی بتائی جاتی ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں