مانسہرہ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروشی میں ملوث 04 ملزمان گرفتار ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ہفتہ 11 مئی 2024 19:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) مانسہرہ پولیس نے 04 ملزمان گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،تھانہ بفہ پولیس نے ملزم شیر علی ولد جمال کو 02 کلو 225 گرام چرس،محلہ خواجہ خیلی کے رہائشی پرویز ولد ہمایون کو 01 کلو 305گرام چرس،ترنگڑی کے رہائشی شعیب خان ولد موسی خان کو 03 کلو چرس جبکہ اچھڑیاں کے رہائشی یار محمد ولد عبدالخالق کو 01 کلو 750 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں