اپر کوہستان پولیس کی کارروائی،دو ملزمان گرفتار،غیر قانونی اسلحہ برآمد

ہفتہ 11 مئی 2024 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) اپر کوہستان پولیس نے ناکہ بندی کے دوران دو ملزمان گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر کوہستان مختیار احمد کی ہدایت پر موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او تھانہ سازین سیف الرحمان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ہفتہ کو انٹری پوائنٹ داریل پل پر دوران ناکہ بندی ملزمان صدام حسین اور مجیب اللہ کو گرفتار کر کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 01 پستول اور مختلف بور کے 223 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں