مضر صحت پلاسٹک کا استعمال ماحول کیلئے تباہ کن ہے، قابل تحلیل پلاسٹک استعمال کو یقینی بنائیں گے، تحصیل ناظم حویلیاں

جمعہ 24 مئی 2019 09:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) تحصیل ناظم حویلیاں سردار ارسل پرویز نے کہا ہے کہ مضرِ صحت پلاسٹک کا استعمال ماحول کیلئے تباہ کن ہے، حکومتی احکامات کے مطابق قابلِ تحلیل پلاسٹک کے استعمال کو یقینی بنا رہے ہیں، قابلِ تحلیل اور ماحول دوست پلاسٹک کے ہوتے ہوئے غیر قانونی پلاسٹک کا استعمال آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

وہ جمعہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر ٹی ایم او اعجاز رحیم بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ تحصیل ناظم نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے مضرِ صحت پلاسٹک کے استعمال پر پابندی خوش آئند ہے، تحصیل انتظامیہ پہلے دن سے غیر قانونی پلاسٹک کے خلاف متحرک ہے۔

(جاری ہے)

سردار ارسل پرویز نے کہا کہ مضرِ صحت پلاسٹک کا استعمال ماحول کیلئے تباہ کن ہے، حکومتی احکامات کے مطابق قابلِ تحلیل پلاسٹک کے استعمال کو یقینی بنا رہے ہیں، تحصیل انتظامیہ کی جانب سے بازار میں ماحول دوست پلاسٹک کے ساتھ ساتھ کپڑے و کاغذ کی پیکنگ کی فراہمی کو یقنی بنایا گیا ہے، غیر قانونی پلاسٹک کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا ہوا ہے جس میں دن بدن تیزی لائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ٹی ایم او اعجاز رحیم نے کہا کہ قابلِ تحلیل اور ماحول دوست پلاسٹک کے ہوتے ہوئے غیر قانونی پلاسٹک کا استعمال آنے والی نسلوں کے ساتھ زیادتی ہے، غیر قانونی پلاسٹک کے استعمال کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جا رہی ہے اور ماحول کو تباہی کی طرف لے جانے والی مضرِ صحت پلاسٹک کو تحصیل حویلیاں سے ختم کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں