ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بانڈہ املوک میں تین بچوں کے باپ محکمہ تعلیم کے ملازم نے خودکشی کر لی

ہفتہ 20 جولائی 2019 14:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2019ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بانڈہ املوک میں تین بچوں کے باپ محکمہ تعلیم کے ملازم نے خودکشی کر لی، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود بانڈہ املوک میں 38 سالہ یاسر عرفات ولد شمریز خان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، یاسر عرفات محکمہ تعلیم میں کلاس فور ملازم تھا اور اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

مرحوم تین بچوں کا باپ تھا۔ تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی جہاں سے نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے بانڈہ املوک میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں