ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق ہو گئی، سید فواد علی شاہ کو رہائش گاہ پر قرنطینہ کر دیا گیا

جمعہ 3 اپریل 2020 13:35

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کے ایک اور مریض کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سید فواد علی شاہ کو ان کی رہائش گاہ پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق سید فواد علی شاہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ یو این ایچ سی آر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا تھا۔ قبل ازیں وہ بیرون ملک سے واپس ایبٹ آباد آیا اور ابتدائی ٹیسٹ کے بعد کورونا وائر س کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے ان کی اپنی رہائش گاہ کو قرنطینہ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں