مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کے خلاف محکمہ ایجوکیشن نے ضلع ایبٹ آباد کے سکولوں میں یوم سیاہ منایا

جمعرات 27 اکتوبر 2022 23:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2022ء) مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف محکمہ ایجوکیشن نے ضلع ایبٹ آباد کے تمام سکولوں میں یوم سیاہ منایا۔ ریاست جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی غاصبانہ قبضہ اور ظلم و بربریت کے 75 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے ایک واک کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس رابعہ سجاد عباسی، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حافظ خرم ندیم عباسی، شاہد خان وائس پرنسپل نمبر3 سکول، مظہر محمود، سردار کثیر احمد اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ریلی میں سکول کے طلبہ اور شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔ ریلی کے اختتام پر شرکاء نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشمیری بہن بھائیوں کی حوصلہ افزائی اور ہر موقع پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں