ایبٹ آباد میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی پر شہریوں کا اظہار تشویش، پولیس افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل 28 فروری 2017 14:26

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ایبٹ آباد اور مضافات میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد اور مضافات کے شہریوں نے سروے کے دوران ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ایبٹ آباد کے تھانہ کینٹ سے ملحقہ علاقہ جھگیاں اس وقت منشیات فروشوں کے گڑھ میں تبدیل ہو چکا ہے، پولیس نفری مختلف اوقات میں اس علاقہ میں سرچ آپریشن کے ذریعہ منشیات فروشوں کو گرفتار بھی کرتے ہے مگر کچھ عرصہ بعد دوبارہ منشیات فروش متحرک نظر آتے ہیں۔

شہریوں نے بتایا کہ شیخ البانڈی، ملک پورہ، ٹانچی چوک اور منڈیاں کے نواحی بانڈہ جات میں منشیات فروش دیدہ دلیری سے نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پہنچا رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ آباد اور مضافاتی علاقوں میں منشیات فروشی کے خاتمہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کر کے منشیات فروشی کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں