محکمہ مال میں عرصہ سے تعینات ریڈرز کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری

جمعہ 18 جنوری 2019 23:02

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن نے بڑھتی ہوئی عوامی شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ مال میں عرصہ سے تعینات ریڈرز کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، تین دن کے اندر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت کام کرنے والے تمام ریڈرز کا تبادلہ کر کے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ ڈویژن امجد علی خان نے ہزارہ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع و تحصیل میں عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر تعینات ریڈرز کو تبدیل کریں، یہ فیصلہ انہوں نے محکمہ مال میں بڑھتی ہوئی کرپشن اور خرد برد کو روکنے کیلئے کیا ہے۔ محکمہ مال کے افسران کے علاوہ ریڈرز بھی عرصہ سے تعینات تھے اور ان کے خلاف مسلسل عوامی شکایات تھیں۔ کمشنر ہزارہ امجد علی خان نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تین دن کے اندر تمام ریڈرز کے تبادلے کر کے آگاہ کریں، اگر کسی افسر نے اس پر عمل درآمد کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں