نواں شہر کے اساتذہ نے حاجی عبدالمناف اور اخونزادہ ضیاء الرحمن پینل کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرا دی

پیر 20 مئی 2019 23:05

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) آل ٹیچرز ایسوسی ایشن الیکشن کے حوالہ سے نواں شہر کے اساتذہ نے محاذ کے حاجی عبدالمناف اور اخونزادہ ضیاء الرحمن پینل کے ساتھ چلنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی۔ آنے والے الیکشن میں متحدہ محاذ اساتذہ کی جانب سے صوبائی صدارت کے امیدوار حاجی عبدالمناف، جنرل سیکرٹری ریاض خان اور ضلعی صدارت کے امیدوار اخونزادہ ضیاء الرحمن، جنرل سیکرٹری لیاقت علی پر مشتمل پینل کی پوزیشن انتہائی مستحکم ہو گئی۔

گونمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نواں شہر میں منعقد ہونے والے اساتذہ کے ایک نمائندہ اجلاس میں متحدہ محاذ اساتذہ کی جانب سے ضلع ایبٹ آباد کی صدارت کے امیدوار اخونزادہ ضیاء الرحمن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہائر سیکنڈری سکول نواں شہر کے ایس ایس ٹی جمشید خان، ایس سی ٹی سردار محمد صدیق، عزیر خان جدون اور دیگر نے کہا کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل اور نئے دور کے چیلنجزسے نمبرد آزما ہونے کیلئے ضروری ہے کہ پورے صوبہ میں نمائندگی رکھنے والی تنظیم متحدہ محاذ اساتذہ کے باکردار امیدواروں کو آگے لایا جائے۔

ضلعی صدارت کے امیدوار اخونزادہ ضیاء الرحمن نے اساتذہ کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محاذ اساتذہ ہمیشہ اساتذہ کے حقوق کی بازیابی کی جدوجہد اور تحریک میں صف اول میں رہی ہے،آئندہ بھی حقوق کی بازیابی کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں