پلاسٹک شاپنگ بیگز کے ماحول پر مضر اثرات سے متعلق ویڈیو مقابلہ میںبہترین ویڈیوبنانے کو نقد انعام دینے کا فیصلہ

بدھ 17 جولائی 2019 20:45

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) پلاسٹک شاپنگ بیگز کے نقصانات اور ماحول پر مضر اثرات سے متعلق ویڈیو مقابلہ میںبہترین ویڈیوبنانے والے کوضلعی انتظامیہ کی جانب سے 25ہزارروپے انعام دیاجائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ کی ہدایات کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شہر میں صفائی و ستھرائی کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادعامر آفاق کی جانب سے لوگوں میں پلاسٹک شاپنگ بیگزکی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم کے تحت ویڈیو مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں18سے 50سال تک کے شہریوں سے حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ویڈیوبھیجنے کی آخری تاریخ 31جولائی ہے جبکہ بہترین ویڈیوبنانے والے کوڈپٹی کمشنر ایبٹ آبادعامر آفاق تریفی سرٹیفکیٹس اورنقد25ہزارانعام دیں گے۔ شہری ویڈیو مقابلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے شہر ایبٹ آباد کو صاف اور سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں