ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی 24 تا 29 فروری ضلع بھر میں صفائی اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جائے گا

جمعرات 20 فروری 2020 23:47

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) حکومت پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں 24 تا 29 فروری 2020ء ضلع بھر میں صفائی اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صفائی اور شجرکاری مہم میں واسا، کینٹ بورڈ، ٹی ایم اے، محکمہ جنگلات اور دیگر محکمہ جات حصہ لیں گے۔ شہریوں سے گذارش ہے کہ مہم کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور سب مل کر ایبٹ آباد کو صاف اور سرسبز بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں