تحصیل میئر سردار شجاع نبی کی بروقت حکمت عملی کے باعث ایبٹ آباد شہر میں پانی کا مسئلہ حل

پیر 4 جولائی 2022 15:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ایبٹ آباد میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری ایکشن لے کر عوام کو ریلیف فراہم کردیا۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد پبلک ہیلتھ کی طرف سے واپڈا کو بل ادا نہ کرنے پر واپڈا حکام نے ایبٹ آباد کی حدود سے تقریباً 20 ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز کے لنک اتار لئے تھے جس کی وجہ سے عوام کو سخت گرمی میں پانی کا بہت بڑا مسئلہ درپیش تھا مگر تحصیل میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کی بروقت حکمت عملی اور کاوشوں سے اس عوامی مسئلہ کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر اہلیان ایبٹ آباد نے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں