سینئر صحافی سلطان محمود ڈوگر کی جلد صحت یابی کے لئے قرآن خوانی

پیر 4 جولائی 2022 17:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2022ء) ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام ایبٹ آباد پریس کلب میں سینئر صحافی سلطان محمود ڈوگر کی جلد صحت یابی کے لئے قرآن خوانی کروائی گئی۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی میں صحافیوں کے علاؤہ مسئول وفاق المدارس ایبٹ آباد مولانا حبیب الرحمن اور مدارس کے طلباء بھی شریک تھے۔ جامعہ ام سلمہ للبنات میں طالبات نے قرآن خوانی کی ۔ایبٹ آباد پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے رکن سلطان محمود ڈوگر پر ان کی رہائش گاہ کے باہر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس میں آپریشن کرنے کے بعد الشفاء ہاسپٹل اسلام آباد منتقل کیا گیا تھا

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں