حویلیاں،سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے ناراض لیگی رہنماؤں کو منانے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا

پیر 18 دسمبر 2023 19:32

حویلیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2023ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے انتخابی مہم کے آغاز سے قبل ناراض لیگی رہنماؤں کو منانے کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اس حوالہ سے انہوں نے پیر کے روز وادی ستوڑہ میں ناراض لیگی شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں اپنے ساتھ ملا لیا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے چیف آرگنائزر سابق جنرل کونسلر سردار اختر حنیف نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کہ اس وقت قوم کڑلال کو اپنے تشخص کو اجاگر رکھنے کیلئے اور وسیع تر علاقائی مفاد کی خاطر ذاتی رنجشوں کو پس پشت ڈال کر سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا دست و بازو بنناچاہیے۔

واضح رہے کہ سردار اورنگزیب نلوٹھہ گزشتہ15سال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن میں کامیابی حاصل کرتے آ رہے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں