رکن صوبائی اسمبلی افتخارخان جدون کی چیف انجینئر پیسکو سردار ساجد سے ملاقات

بدھ 24 اپریل 2024 14:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2024ء) رکن صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون نے چیف انجینئر و ڈی جی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) سردار ساجد سے ملاقات کی اور حلقہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی رجب علی عباسی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

حلقہ پی کے 44 تحصیل حویلیاں اور تحصیل لوئر تناول کے بجلی مسائل پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی سردار ساجد نے یقین دہانی کروائی کہ پی کے 44 کے بجلی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ ارکان صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون اور رجب علی عباسی نے ڈی جی سردار ساجد کا احکامات صادر کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں