ایبٹ آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل،سردار امان خان ایڈوکیٹ صدر منتخب

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ایبٹ آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سردار امان خان ایڈوکیٹ صدر منتخب ہو گئے،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے سالانہ انتخابات 2024/25 کا انعقاد ہفتہ کے روز ہوا جس میں سردار امان خان ایڈووکیٹ 432 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہو گئے،اُنکے مد مقابل اُمیدوار سردار ناصر اسلم خان ایڈووکیٹ 374 ووٹ حاصل کر سکےجبکہ کابینہ کے دیگر عہدیداران اور ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں جن میں سیکرٹری یاسین ایاز،نائب صدر ناصر خان،سیکرٹری مالیات حنا جاوید اقبال،لائبریری سیکرٹری آمنہ امام،ایڈیشنل سیکرٹری امبر ایڈووکیٹ شامل ہیں،اس موقع پر نومنتخب صدر سردار امان خان ایڈووکیٹ نے وکلاء سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ الیکشن بورڈ نے صاف وشفاف طریقہ سے جمہوری عمل کو مکمل کیا ہے،ہری پور،مانسہرہ،بٹگرام،غازی،بالاکوٹ اور حویلیاں کے تمام وکلاء کا مشکور ہوں جھنوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا،وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں