مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے

سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین علالت کے باعث لاہور میں زیر علاج تھے

muhammad ali محمد علی منگل 30 اگست 2022 23:31

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اگست2022ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عارف والا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین علالت کے باعث لاہور میں زیر علاج تھے، جہاں وہ منگل کے روز انتقال کر گئے۔ رانا زاہد حسین مسلم لیگ ن کے موجودہ رکن قومی اسمبلی رانا ارادت شریف خان کے والد بھی تھے۔ اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ عارف والا میں کل بروز بدھ ادا کی جائے گی۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں