حکومت کسانوں کو اضافی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے، ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر

پیر 29 اپریل 2024 18:35

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سعدیہ مہر نے کہا کہ حکومت کسانوں کو اضافی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہے، کسانوں کو بار دانہ کی منصفانہ تقسیم اور گندم کی خریداری کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ہیں ،محکمہ پاسکو کسانوں کو فوری گندم خرید کیلئے باردانہ کی منصفانہ تقسیم کرئے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بلائے گئے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گندم خرید اور باردانہ کی بروقت منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے اورمحکمہ واپڈا کوہدایت جاری کیں کہ وہ اوور ریڈنگ کاخاتمہ ہرصورت ممکن بنائیں اس موقع پر محکمہ پاسکو،محکمہ واپڈا سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں