عارف والا،مکان کے تنازعہ پر مسلح افراد کی فائرنگ ، نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا مرکزی ملزم گرفتار

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:41

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پنجاب کے تھانہ کلیانہ کی حدود میںمکان کے تنازعہ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا مرکزی ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ کلیانہ کی حدود میں مکان کے تنازعہ پر فیصل نے ساتھیوں سے ملکر ثاقب رضا پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ثاقب رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسا تھانہ کلیانہ پولیس نے مقتول کی لاش کوتحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا ایک ملزم فیصل کو حراست میں لے کر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاملز م فیصل کا ثاقب رضا کے ساتھ مکان کا تنازع چل رہاتھا ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں