عوام کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے تمام ترکوششیں جاری رہیں گی، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر

جمعرات 20 اکتوبر 2022 17:00

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2022ء) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہےکہ عوام کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے تمام ترکوششیں جاری رہیں گی، حکومت عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے، سابقہ حکمرانوں نے عوام کو جھوٹی تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ،عوام کو بہت جلدمہنگائی کے بوجھ تلے سے نکال لیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری اور مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے رانا ارادت شریف خان کی رہائشگاہ عارفوالا میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق پارلیمینٹرین رانا زاہد حسین خان پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور وفادارتھے، ان کی علاقہ کیلئے کی گئی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن) تحصیل عارفوالا کے عہدیداران بھی موجودتھے۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ایم این اے رانا ارادت شریف خان سے انکے والد سابق پارلیمنٹرین رانا زاہد حسین خان کی وفات پرتعزیت بھی کی۔\378

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں