ْ25 جولائی کو پولیس ملازمین اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں، ڈی پی او رضوان عمرگوندل

شرپسند عناصر کی کڑی نگرانی ، صاف شفا ف منصفانہ انتخابات میں کسی قسم کی کوئی بھی رکاوٹ قبول نہیں کریں ،بریفنگ

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:23

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) ڈی پی او رضوان عمرگوندل نے کہا کہ25 جولائی کو پولیس ملازمین اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں شرپسند عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے صاف شفا ف منصفانہ انتخابات میں کسی قسم کی کوئی بھی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے صحافی برادری جرائم کی نشاندہی کرکے پولیس ملازمین کا ساتھ دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے رحمت اللعالمین ہال بلدیہ عارفوالامیں صحافی برادری ، پولیس افسران سے الیکشن کے سلسلہ میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملازم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی 25جولائی کے روز انتخابات میں پولیس ملازمین صبر تحمل سے کام لیتے ہوئے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں رکاوٹ کے بغیر متعلقہ افسران تک پہنچنے میں مدد فراہم کریں ضعیف العمر افراد کا خاص خیال رکھا جائے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں