عالمی ارتھ ڈے کے سلسلہ میں چیف آفیسر بلدیہ عارفوالا چوہدری وقاص گجر کی زیرقیادت آگاہی واک کا انعقاد

پیر 22 اپریل 2024 22:45

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) عالمی ارتھ ڈے کے سلسلہ میں چیف آفیسر بلدیہ عارفوالا چوہدری وقاص گجر کی زیرقیادت آگاہی واک کی گئی ۔واک میونسپل کمیٹی سے شروع ہوکر جناح چوک اختتام پذیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

واک میں شرکاء نے ہاتھوں میں پینافلیکس ، بینرز اٹھا رکھے جن پر احتیاطی تحریریں درج تھیں ۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آفیسر چوہدری وقاص گجر نے کہا کہ زمین کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ،ماحولیاتی آلودگی اورپلاسٹک بیگ کے استعمال سے مضراثرات رونما ہوتے ہیں ،حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگ پر عائد پابندی پر ہرفرد کو عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں