خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا معاملہ : سکول ہیڈماسٹر کو عہدہ سے ہٹاکر انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

پیر 22 اپریل 2024 20:00

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2024ء) خاتون ٹیچر کو ہراساں کرنے کا معاملہ سکول ہیڈ ماسٹر کو عہدہ سے ہٹاکر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 71/EB عارفوالا میں ہیڈ ماسٹر عمر حیات کی جانب سے کیئر گیورٹیچر آمنہ خوشی کو ہراساں کرنے الزام میں عہدے سے ہٹادیا گیا ۔

(جاری ہے)

سی ای اوایجوکیشن عثمان غنی نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جس میں اے ای اوعبدالقادر، اے ای او محمد شفقت اور سکول ہیڈماسٹر نصیر آفتاب شامل ہیں ،خاتون ٹیچر آمنہ خوشی نے نازیبا الفاظ استعما ل کرکے دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے کی درخواست دے رکھی تھی جس پر ڈپٹی ڈی ای اوچوہدری محمد اسلم نے ہیڈماسٹر عمرحیات کو عہدے سے ہٹاکر حاجی رحمت کو ہیڈماسٹر کا چارج دے دیا ہے۔

عمر حیات نے اپنے موقف میں بتایاہے کہ مذکورہ خاتون ٹیچر نے سکول سے ٹیپ چوری کی جس کی اطلاع ڈی ایس پی عارفوالا کو دی گئی تھی اور ٹیچر کو 31 مارچ کو فارغ کیا گیاتھا اور آ ج مذکورہ ٹیچر نے ہراساں کرنے کی درخواست دی ہے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں