پلاسٹک بیگ پر عائد پابندی پر دکاندار حضرات سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں ،ڈپٹی کمشنر عارف والا

منگل 23 اپریل 2024 17:38

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر عارف والا سعدیہ مہر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پلاسٹک بیگ پر عائد پابندی پر دکاندار حضرات سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی عوام دکاندروں سے تعاون کو یقینی بنائیں پلاسٹک بیگ کے انسانی زندگی پر مضراثرات مرتب ہوتے ہیں ماحولیاتی آلودگی سے بچینے کیلئے ہرفرد کواپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت دی کہ وہ دکانداروں کو شاپر کے نقصانات اورپابندی سے متعلق آگاہی فراہم کریں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر ودیگر سرکاری افسران بھی موجودتھے۔\378

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں